کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے سريلانكا کو سعودی عرب کی جانب سے 50 ٹن کھجوروں پر مشتمل تحفہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کھجوروں کی کھیپ مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے سری لنکا میں سعودی سفیر خالد بن حمود القحطانی نے سری لنکا کے نائب وزیر برائے مذہبی و ثقافتی امور منیر مظفر کے حوالے کی ہے۔
اس موقع پر مرکز کے ایک نمائندے کی موجودگی میں یہ تقریب سری لنکا میں سعودی سفارت خانے کے دفتر میں منعقد ہوئی ہے۔
یہ تحفہ اُن انسانی و امدادی پروگراموں کا حصہ ہے جو سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان سینٹر کے ذریعے مختلف برادر اور دوست ممالک میں ضرورت مند خاندانوں کی معاونت کے لیے جاری ہیں اور دنیا بھر میں مستحقین تک امداد پہنچانے میں سعودی عرب کے انسانی کردار کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔