اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مشرقی ریجن میں رمضان کے دوران ٹرکوں کے داخلے کے اوقات مقرر

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ٹرک ڈرائیور مقررہ اوقات کی مکمل پابندی کریں (فوٹو: سبق)

محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی ریجن میں ٹرکوں کے داخلے کے اوقات کے لیے نیا نظام نافذ کیا جا رہا ہے، جس میں دمام، ظہران اور الخبر شہر شامل ہیں۔ 

یہ اقدام پورے ماہِ رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور اوقاتِ عروج میں رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمۂ ٹریفک کے مطابق اتوار سے جمعرات تک ٹرکوں کے داخلے پر پابندی تین اوقات میں ہوگی:

پہلا وقفہ صبح 9 بجے سے 11 بجے تک،
دوسرا وقفہ دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک،
اور تیسرا وقفہ رات 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا۔

جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے دن پابندی صرف دو اوقات میں ہوگی:
پہلا وقفہ دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک،
اور دوسرا وقفہ رات 9 بجے سے 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

محکمۂ ٹریفک نے ٹرک ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی مکمل پابندی کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مقدس مہینے کے دوران اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور مشرقی ریجن کے شہروں کے درمیان آمد و رفت کو متاثر کرنے والی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔