کنگ عبد اللہ انٹر نیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر ’كيمارک‘ نے اسٹیل سیل عطیہ کرنے والے رضاکاروں کو سراہا ہے جنہیں شاہ عبد العزيز تمغے سے نوازا گیا اور جنہوں نے اپنے اسٹیم سیل عطیہ کر کے کینسر اور خون کی بیماریوں کے مریضوں کی زندگی بچانے میں حصہ لیا ہے۔
اس تقریب میں سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد العسكر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر احمد العسكر نے کہا ہے کہ وہ ان رضاکاروں کی خدمات پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اس اعزاز کو ان کی انسانیت اور نیک جذبے کی علامت قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں اسٹیم سیل عطیہ کرنے والے رضاکاروں کا رجسٹر 2011 میں قائم ہوا جس میں اب 90 ہزار رضاکار شامل ہیں۔
اب تک اس سے 200 سے زائد مریض مستفید ہوئے ہیں جن میں 80 مریض تقریباً 15 ممالک کے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ رضاکاروں کا یہ رجسٹر دنیا کے دیگر متعلقہ رجسٹروں کے ساتھ تعاون بھی کرتا ہے۔