اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ریاض سیزن، وزٹروں کی تعداد 17 ملین سے تجاوز کرگئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ویڈیو: ایکس

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن میں کل 17 ملین زائرین نے شرکت کی ہے جو اس بڑے پیمانے پر دلچسپی اور شمولیت کا عکاس ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق اکتوبر سے شروع ہونے والے ریاض سیزن نے تفریح کے جامع تجربات فراہم کیے، جن میں تفریحی پارکس، تھیٹر شوز، بڑے کھیلوں کے ایونٹس جیسے باکسنگ، ٹینس اور سنوکر، بین الاقوامی اور عربی کنسرٹس اور ہر عمر کے لیے انٹرایکٹو تجربات شامل تھے۔

مزید پڑھیں

ریاض سیزن کے مختلف مقامات پر زائرین کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی، جس کی وجہ متنوع سرگرمیاں ملکی و غیر ملکی زائرین کو متوجہ کر رہی ہیں۔
علاوہ ازیں یہاں ہر عمر کے لوگوں کے لیے دلچسپی کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ کھانے پینے کے لیے وسیع آپشن موجود ہیں۔
شاپنگ کے دلدادہ افراد کے لیے بھی کئی آپشن ہیں
۔

ایکٹیویٹیز کی وسعت، معیار میں مسلسل بہتری اور تنظیم و خدمات کی اعلیٰ سطح نے زائرین کے تجربے کو مزید بہتر بنایا اور قومی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ 

17 ملین زائرین تک رسائی ریاض سیزن کی مسلسل کامیابی اور معیارِ زندگی کے اہداف کی حمایت میں اس کے مرکزی کردار کی تصدیق کرتی ہے۔