محکمہ موسمیات نے آج منگل کی موسمی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ تیز ہوائیں، جو گرد و غبار اُٹھانے کا باعث بن رہی ہیں، بدستور مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، شمالی حدود، الجوف، تبوك اور حائل پر اثر انداز رہیں گی۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ مكہ مكرمہ، عسير اور جازان کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ مشرقی ریجن کے جنوبی حصوں میں دھند بننے کا امکان برقرار ہے جبکہ مملکت کے شمالی حصوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان مسترد نہیں کیا گیا۔
محکمے نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں سطحی ہوائیں شمالی حصے میں جنوب مغربی سے شمال مغربی سمت میں جبکہ وسطی اور جنوبی
حصوں میں جنوب مشرقی سے جنوب مغربی سمت میں چلیں گی، جن کی رفتار 15 سے 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہے گی۔
لہروں کی بلندی آدھے میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک متوقع ہے، اور سمندر کی کیفیت ہلکی سے درمیانی موجوں والی رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج مكہ مكرمہ میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34، کم سے کم 23 رہے گا جبکہ مطلع گرد آلود ہوگا۔
مدينہ منورہ میں درجہ حرارت 33 ڈگری اور شام کو 17 ڈگری ہوگا جبکہ گرد آلود فضا برقرار رہے گی۔