اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

رمضان کے لیے حرمین الشریفین میں تمام تیاریاں مکمل، وزیرِ حج کا دورہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے رمضان کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جاری تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ جنرل اتھارٹی کے سی ای او انجینئر غازی بن ظافر الشہرانی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے زائرین کی آمد و رفت اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے آپریشنل پلان کا براہ راست مشاہدہ کیا۔

وزیر حج نے حرمین الشریفین میں معذور اور بزرگ افراد کے لیے فراہم کردہ 10 ہزار دستی اور 400 سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ عمرہ کے مناسک سے فارغ ہونے والوں کی سہولت کے لیے 12 خصوصی گاڑیاں بھی مختص کی گئی ہیں تاکہ ضیوف الرحمن کو بہترین سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

اسی طرح زائرین کی دیکھ بھال کے لیے مجموعی طور پر 31 مراکز قائم کیے گئے ہیں جو 13 مختلف خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ان مراکز میں راستہ بھول جانے والوں کی مدد، بزرگوں اور بچوں کی دیکھ بھال اور شناختی بریسلٹ کی فراہمی شامل ہے۔ مزید برآں 30 متحرک پوائنٹس پر 20 عالمی زبانوں میں زائرین کی رہنمائی کی جا رہی ہے۔

ramadan preparation in harmain 2
(فوٹو: واس)

علاوہ ازیں رمضان سیزن کے لیے سامان کی مفت حفاظت کے 4 مراکز اور بچوں کے لیے 3 ضیافت مراکز فعال کیے گئے ہیں۔ زائرین کی آسانی کے لیے انٹرایکٹو نقشے اور 7 زبانوں میں ’نماز گائیڈ ‘ بھی فراہم کی گئی ہے۔ راستوں کی رہنمائی کے لیے پیدل گشت کرنے والی ٹیمیں اور مختلف زبانوں اور رنگوں سے مزین اشارے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر حج کو بتایا گیا کہ ’نسک عنایہ‘ کے 30 مراکز میں 500 رضا کار خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ تمام داخلی راستوں پر 595 ملازمین استقبال کے لیے موجود ہیں۔ مانیٹرنگ ٹیموں نے اب تک عمرہ کمپنیوں کے 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد معائنے کیے ہیں تاکہ تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی ہو۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس موقع پر عزم کا اعادہ کیا کہ یہ تمام انتظامات سعودی قیادت کی ہدایات اور وژن 2030 کے ’خدمت ضیوف الرحمن‘ پروگرام کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد خدمات کے معیار کو بلند کرنا اور اللہ کے مہمانوں کے روحانی تجربے کو یادگار اور آسان بنانا ہے۔