محمد مبشر انوار
سینئر تجزیہ نگار
مشرق وسطی کے حالات مسلسل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں گو کہ اسرائیل میں انتخابی عمل کے نتیجہ میں نیتن یاہو کا دھڑن تختہ ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود،بگ تھری ملاقات سے قبل تک فوری جنگ کے خطرات موجود تھے کہ ایک طرف امریکہ کی فوجی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری تھی اور دوسری طرف ایران بھی کسی صورت اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لئے تیار دکھائی نہیں دے رہا۔
امریکہ اپنے دو طیارہ بردار بحری جہازوں کا نقصان اٹھا چکا ہے اور اس کا ایک بحری جہاز واپس امریکہ پہنچ چکا ہے جبکہ دوسرا بغرض مرمت یونان میں موجود ہے۔
اس کے باوجود امریکہ نے اپنا ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطی میں تعینات کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
اس نئے تھیوڈور روزویلیٹ جہاز کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس ہے اور مسلسل متحرک رہتا ہے کہ ایٹمی وار ہیڈز رکھنے والے جہاز کو متحرک رکھا جاتا ہے تا کہ اس پر حملہ کرنا آسان نہ ہو تاہم اس کے باوجود ایران بھی اپنے دفاع اور ممکنہ خطرات سے غافل دکھائی نہیں دیتا۔
ایران نے روزویلیٹ جہاز کو نشانہ بنانے کے لئے اپنا نیا میزائل بھی دنیا
کے سامنے رکھ دیا ہے اس نئے میزائل کی خصوصیات ایسی ہیں کہ یہ میزائل متحرک ہدف کو بھی ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس نئے میزائل ”قاسم بصیر“ کے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ اس کی رفتار گو کہ مارک ون ہے لیکن جیسے ہی یہ فضا میں قوس بنا کر واپس اپنے ہدف کی جانب پلٹتا ہے تو اس کی رفتار پانچ گنا بڑھ جاتی ہے۔
🛡️ امریکی غرور کو چیلنج: ایران نے میدان جنگ میں کیا ثابت کیا؟ +
فضائی برتری کے دعوے کو دھچکا
دستیاب اطلاعات کے مطابق ایران نے امریکا کے جدید ترین MQM-170-C ڈرونز میں سے تین فضا میں تباہ کیے جبکہ چار کو سسٹم جام یا ہیک کر کے بحفاظت اتارنے کا دعویٰ کیا گیا، جس سے ریورس انجینئرنگ کی راہ بھی ہموار ہوئی۔
متحرک بحری اہداف کے خلاف تیاری
ایٹمی ہتھیاروں سے لیس تھیوڈور روزویلیٹ طیارہ بردار جہاز کی تعیناتی کے جواب میں ایران نے قاسم بصیر میزائل پیش کیا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ہدف کی جانب پلٹتے ہوئے رفتار پانچ گنا بڑھا کر متحرک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، تاہم اس کا عملی تجربہ ابھی باقی ہے۔
امریکی بحری طاقت کو پہنچنے والا نقصان
تنازع کے دوران امریکا اپنے دو طیارہ بردار بحری جہازوں کو نقصان پہنچنے کے بعد ایک جہاز واپس امریکا جبکہ دوسرا مرمت کے لیے یونان منتقل کرنے پر مجبور ہوا۔
بھاری لاگت کے باوجود غیر واضح برتری
امریکا کی جانب سے لگ بھگ اڑتالیس ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود ایران نے جنگ بندی کے بعد بھی غفلت نہ برتتے ہوئے ہر کارروائی کا زیادہ شدت سے جواب دیا اور واشنگٹن کے لیے خاطر خواہ کامیابی کا دعویٰ مشکل بنا دیا۔
اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے اسے کسی نیوی گیشن کی بھی ضرورت نہیں رہتی اور سب سے اہم اور خاص بات یہ ہے کہ اپنے متحرک ہدف کا بھی درست نشانہ بنالیتا ہے۔
یوں اگر امریکہ نے ایران کے سامنے ایٹمی وار ہیڈز سے لیس تھیوڈور لانے کی ہمت کی ہے تو ایران نے واضح جواب دے دیا ہے کہ ایران کے پاس ایسی صلاحیت بھی موجود ہے جو اس متحرک ہدف کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔
تاحال یہ سب دعوے ہی ہیں کہ ابھی تک قاسم بصیر کا ٹیسٹ میدان میں نہیں ہوا لیکن اگر امریکہ نے کوئی مہم جوئی کی تو اس کا جواب ایران قاسم بصیر سے دے کر،اپنے اس میزائل کو ٹیسٹ بھی بخوبی کر لے گا جبکہ دوسری طرف امریکہ نے ایران پر جارحیت مسلط کرکے،ایران کو یہ موقع بخوبی فراہم کیا ہے کہ ایران اپنے تمام ہتھیاروں کو میدان جنگ میں نہ صرف ٹیسٹ کر لے بلکہ اس سے امریکہ کا غرور میں مٹی میں ملا دے۔
اب تک کی جنگ میں،ایران نے یہ دونوں کام انتہائی کامیابی سے کئے ہیں کہ ایک طرف تو اپنے ہتھیاروں کو استعمال اس قدر خوبی سے کیا ہے کہ امریکہ جسے اپنی ٹیکنالوجی پر بہت زیادہ مان تھا،غرور تھا،اس کی ناک رگڑوا دی ہے کہ ایرانی فضائیں امریکی فضائیہ کا قبرستان بن چکی ہیں۔
پاکستان کا امن مشن: جنگ بندی میں اسلام آباد کا کتنا بڑا کردار؟
ثالثی
واشنگٹن کے لیے سفارتی راستہ
دستیاب تفصیلات کے مطابق جنگ بندی کے لیے امریکا کو بھی پاکستان کا سفارتی سہارا لینا پڑا، جس کے تحت امریکی پیغام کے تبادلے اور پاکستانی درخواست کی قبولیت کے بعد عارضی جنگ بندی عمل میں آئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا براہِ راست رابطہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکا کی جانب سے موصول ہونے والے جنگ بندی کے پیغام کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا تھا جسے بعد میں درست کیا گیا، تاہم اس اقدام نے تنازع روکنے کی فوری فضا ہموار کی۔
معاہدے کی کامیابی اور بعد ازاں امریکی انحراف
پاکستان نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے فریقین کے درمیان معاہدہ کروانے میں کامیابی حاصل کی، لیکن واشنگٹن کی جانب سے پاسداری نہ ہونے کے باعث کچھ عرصے بعد دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
کیا جنگی طیارے،کیا ڈرون،کیا ہیلی کاپٹرز اور کیا لاجسٹک طیارے،سب کے سب ایرانی فضاؤں میں تباہ ہو چکے ہیں اسی پر کیا موقوف حد تو یہ ہے کہ امریکہ کے جدید ترین MQM-170-Cڈرون طیاروں کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ایران نے تین ڈرون فضا میں تباہ کئے ہیں جبکہ چار ڈرون طیاروں کو ہیک کرکے/سسٹم جام کرکے،بحفاظت ایران میں اتار لئے ہیں۔
ان ڈرون کا یوں بحفاظت ایران کی سرزمین پر اتر جانا،ایران کی بہت بڑی کامیابی تصور کی جارہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ ایران اس سے ریورس انجینئرنگ کرکے،اس ٹیکنالوجی کا توڑ،جو پہلے ہی ایران ثابت کر چکا ہے،بھی تیار کرلے گا اور اس سے بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ مزید ڈرون بھی تیار کرلے گا۔
اس جنگ میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق امریکہ تقریبا 48ارب ڈالرز اس جھونک چکا ہے اور اب تک امریکہ کو خاطر خواہ کامیابی کا دعوی نہیں کر سکا بلکہ جنگ بندی کے لئے بھی امریکہ کو بہرحال پاکستان کا کندھا استعمال کرنا پڑا تھا۔
جب امریکہ کی جانب سے دئیے گئے جنگ بندی کے پیغام کو وزیر اعظم شہباز شریف نے جوں کا توں اپنے ایکس پیغام پر شیئر کر دیا تھا،جو بعد ازاں درست کیا گیا تھا،اور امریکہ نے فوری جنگ بندی کی پاکستانی درخواست کو قبول کرکے جنگ بندی کردی تھی۔
🏛️ امریکی فوجی اڈوں کا مستقبل: کیا مشرق وسطیٰ اب واشنگٹن سے دور ہو رہا ہے؟ ▼
🛡️ علاقائی تحفظ کے بیانیے کا زوال
تجزیے کے مطابق جو امریکا برسوں سے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کا ضامن ہونے کا دعویٰ کرتا رہا، حالیہ کشیدگی میں اسے خطے میں موجود اپنے ہی فوجی اڈے محفوظ رکھنا دشوار ہو گیا ہے، جس سے اس کے اثر و رسوخ پر سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
🌍 خلیجی و علاقائی ریاستوں کا بدلتا ادراک
مشرق وسطیٰ کی بیشتر ریاستوں میں یہ احساس مضبوط ہو رہا ہے کہ جب واشنگٹن تنہا اپنے فوجی مراکز کا دفاع نہیں کر پایا تو وہ دیگر ممالک کو تحفظ فراہم کرنے میں کس حد تک کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔
📉 عسکری گرفت کمزور پڑنے کے آثار
مبصرین کے مطابق اس صورت حال نے امریکی بالادستی کے تاثر کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور خطے میں واشنگٹن کی دیرینہ عسکری موجودگی اور گرفت کے مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔
بہرحال تب توقع تھی کہ معاملات پر ہوش سے کام لیتے ہوئے،فریقین حالات کے عین مطابق،خطے میں امن کے لئے ہاتھ ملا لیں گے اور جنگ کو مستقل طور پر بند کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
پاکستان نے اپنی ذمہ داری انتہائی خوش اسلوبی سے نبھائی اور فریقین کے درمیان معاہدہ کروانے میں بھی کامیاب ہو گیا مگر بدقسمتی سے امریکہ اپنی نیت نیتی ثابت کرنے میں ناکام رہا یا اسے نیک نیت رہنے نہیں دیا گیا اور کچھ عرصہ کے بعد یہ جنگ پھر شروع ہو گئی۔
امریکی خیال تھا کہ ممکنہ طور پر جنگ بندی کے بعد ایران غافل ہو چکا، مگر ایران،امریکی رویوں سے نہ صرف بخوبی واقف ہے بلکہ متعدد بار اس کا ڈسا ہوابھی ہے،لہذا ایران کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت نہیں دکھائی گئی اور ہر امریکی حملے کا جواب ایران نے زیادہ طاقت سے دیا اور امریکہ کا نقصان بھی کہیں زیادہ ہوا۔
اس جنگ میں ایک بات بالکل واضح ہوگئی کہ نہ صرف امریکی و اسرائیلی منصوبے بری طرح ناکام ہوئے بلکہ اس جنگ کا سارا خرچ بھی امریکہ کے خزانے پر پڑا ہے جبکہ مشرق وسطی کو جنگ کے شعلوں میں دھکیلنے کا منصوبہ ہی ناکام نہیں ہوا بلکہ امریکہ کو مشرق وسطی میں اپنے فوجی اڈے بچانا بھی مشکل ہو چکے ہیں ۔
☢️ ایٹمی جنگ کا خطرہ: ٹرمپ کے اگلے فیصلے پر دنیا کی نظریں کیوں؟ ◀
محدود ایٹمی حملے کے خدشات میں کمی
تین بڑے عالمی سربراہان کی براہِ راست ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایٹمی جنگ کبھی جیتی نہیں جا سکتی اور نہ ہی لڑی جانی چاہیے، جس کے بعد امریکا کی جانب سے محدود ایٹمی حملے کا اندیشہ فی الوقت کمزور پڑا ہے۔
ٹرمپ کا بیان اور غیر متوقع انداز
صدر ٹرمپ نے چین سے واپسی پر اشارہ دیا کہ ایران سے متعلق فیصلہ نئے سال کے آغاز پر حالات دیکھ کر کیا جائے گا، تاہم مبصرین کے مطابق ان کا ذہن کسی بھی وقت بدل سکتا ہے اور وہ پیشگی اعلان کے پابند نہیں۔
صدارتی اختیارات پر کوئی قدغن نہیں
امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کو ایران پر حملے سے روکنے کی قرارداد تین ری پبلکن اراکین کی حمایت کے باوجود مسترد ہو گئی، جس کا مطلب ہے کہ عسکری کارروائی کا اختیار بدستور صدر کے پاس محفوظ ہے۔
اب صورتحال یہ ہے کہ امریکہ جو مشرق وسطی کی حفاظت کا دعویدار تھا،یہاں موجود اپنے اڈے رکھنے کے قابل بھی نہیں رہا اور جو پنجے امریکہ نے مشرق وسطی میں گاڑ ھ رکھے تھے،ان کے اکھڑنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
مشرق وسطی کی تقریبا تمام ریاستوں کو یہ احساس ہو چکا ہے کہ امریکہ تن تنہا ان ریاستوں میں جب اپنے فوجی اڈوں کی حفاظت نہیں کر پایا تو ان ریاستوں کی حفاظت کیسے اور کیونکر کرپائے گا؟
یہ حقیقت بری طرح آشکار ہو چکی ہے کہ امریکہ نے فقط ایک ہوا کھڑا کرکے،ان ریاستوں پر آکاس بیل کر مانند چمٹا ہوا تھا جبکہ عملا امریکہ کی خدمات صفر ثایت ہوئی ہیں۔
نیتن یاہو کی بھرپور کوششوں کے باوجود بہرحال امریکہ نے انتخابات سے قبل حملوں میں جلد بازی سے گریز ہی کیا جوممکنہ طور پر امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ہی مختلف سرویز میں صدر ٹرمپ کی تاریخ کی کمترین مقبولیت کے باعث ہوا تو دوسری طرف نیتن یاہو کی جنگی حالات کے باعث اقتدار میں رہنے کی خواہش کو پورا نہ کیا جا سکا۔
وگرنہ یہ ممکن تھا کہ صدر ٹرمپ نیتن یاہو کو اقتدار میں رکھنے کے لئے ایران پر کوئی بڑا حملہ کر دیتے۔
🔭 اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ منظرنامے ▾
اسرائیل میں حکومت سازی تک عارضی جمود
اسرائیل میں انتخابی تبدیلی کے بعد گادی آئزنکوٹ کو حکومت سازی کی دعوت ملنے کے باعث فوری طور پر بڑے پیمانے کی جنگی کارروائی آگے بڑھانا مشکل دکھائی دیتا ہے، جس سے نئی حکومت بننے تک محاذ پر جمود کا امکان ہے۔
نئے سال تک التوا یا اچانک کشیدگی
صدر ٹرمپ کے بیان کی روشنی میں نئے سال کے آغاز تک بڑا حملہ مؤخر رہنے کا امکان ہے، تاہم سینیٹ سے پابندی مسترد ہونے کے باعث کسی بھی وقت اچانک کارروائی کے خدشے کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔
دفاعی تیاری اور الزامات کی نئی جنگ
ایرانی ترجمان اسمعیل بقائی نے کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیاروں کے امریکی الزامات کو پرانا بیانیہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران سفارتی دباؤ کے باوجود اپنے دفاعی مؤقف اور تیاریوں سے پیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
بہرحال اس وقت اسرائیل کی صورتحال بھی انتہائی دلچسپ ہے کہ گادی آئزنکوٹ کو صدر آئزن حکومت بنانے کی دعوت دے چکے ہیں گو کہ آئزنکوٹ کے حوالے سے بھی کسی خوش گمانی کی امید قطعا نہیں لیکن فوری طور پر جنگی صورتحال کو جاری رکھنا بھی ممکن نہیں ہوگااور جب تک آئزنکوٹ اپنی حکومت سازی تشکیل نہیں دے لیتے،جنگی صورتحال میں جمود کا امکان موجود ہے۔
علاوہ ازیں! اس ساری صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے،تین بڑے سربراہان کی براہ راست ملاقات بھی ہوئی ہے اور اس میں جو باتیں سامنے آئی ہیں،ان میں سب سے اہم بات یہی ہے کہ تینوں سربراہان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایٹمی جنگ کبھی جیتی نہیں جا سکتی۔
اس لئے اسے کبھی لڑنانہیں چاہے،جوہری خطرات کم کرنے اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مکالمہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس ایک نکتے سے کم ازکم فی الوقت یہ گمان کیا جا سکتا ہے کہ امریکی محدود ایٹمی حملے کا امکان کم ہو گیا ہے،جس کے متعلق مسلسل یہ کہا جارہا تھا کہ امریکہ اپنی کامیابی کے لئے محدود ایٹمی حملے کی طرف جا سکتا ہے،اور امریکہ سے اس کی بعید بھی تھی کہ وہ ماضی میں بھی ایسا کر چکا ہے۔
اعلامئے کے اس نکتے کے باوجود ایرانی ترجمان وزارت خارجہ اسمعیل بقائی نے امریکہ کی جانب سے عائد کردہ کیمیکل اور بائیو لوجیکل ہتھیاروں کی تیاری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نئے الزامات ضرور ہیں مگر ان کے پیچھے بیانیہ وہی پرانا ہے۔
صدر ٹرمپ نے چین سے واپسی پر ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے معاملات پر نئے سال کے آغاز پر حالات کو دیکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کیا جائیگا۔ یعنی نئے سال کے شروع تک ایران پر فوری حملے کا کوئی امکان نہیں ہے تو دوسری طرف ویب سائٹ کی جانب سے یہ تجزیہ بھی دیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ذہن کس وقت حملے کے حوالے سے بدل جائے،کہا نہیں جا سکتا اور اگر صدر ٹرمپ کا حملے کا ارادہ ہوا تو ضروری نہیں وہ اس کا اظہار بھی کریں۔
علاوہ ازیں! امریکی سینیٹ میں صدرٹرمپ کو ایران پر حملے سے روکنے کی قرارداد،گو کہ تین ری پبلکن کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود،مستر د کر دی گئی ہے اور صدر ٹرمپ کے اختیارات پر قدغن لگانے میں ڈیموکریٹس ناکام ہو گئے ہیں لہذا ایک طرف ویب سائٹ کے خدشات کو سامنے رکھیں تو صدر ٹرمپ کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں اور اگر صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سامنے رکھیں تو محسوس ہوتا ہے کہ ایران کے خلاف فوری جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔