براہ راست نشریات

کیا مشرق وسطیٰ ایک نئی تباہی دیکھنے والا ہے؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مشرق وسطیٰ میں جنگی خطرات اور بحران کی عکاسی کرتی تصویر
Picture of محمد مبشر انوار

محمد مبشر انوار

سینئر تجزیہ نگار

مشرق وسطی کے حالات اس وقت انتہائی سنگینی کا اشارہ دے رہے ہیں کہ اسرائیلی انتخابات میں ایک طرف نیتن یاہو گو کہ اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئے ہیں لیکن انتخابی طریقہ کار کے مطابق معاملات ایسے نہیں کہ نیتن یاہو اپنی حکومت بنا سکیں۔

دوسری طرف تادم تحریر امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں بھی ووٹنگ ہو چکی ہو گی اور غالب امکان یہی ہے کہ ٹرمپ/ری پبلکن پارٹی ان انتخابات میں ناکام ہو چکی ہو گی۔ 

مزید پڑھیں

اسرائیلی انتخابات کے حوالے سے 4 نومبر کو حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی،گمان یہی ہے کہ حکومت سازی کی پہلی ترجیح نیتن یاہو کے انتخابی اتحاد کو دی جائے گی کہ وہ اپنی اکثریت ثابت کریں اور 120 کے ایوان میں 61 اراکین کی حمایت ثابت کریں،جو موجودہ صورتحال میں ممکن دکھائی نہیں دیتی کہ ان کے حریف گادی آئزنکوٹ بذات خود نیتن یاہو کے ناقدرہے ہیں اور اقتدار میں آنے کے خواہشمند ہیں۔

دوسری طرف عرب جماعتیں اس وقت انتہائی اہم حیثیت اختیار کر چکی ہیں اور دونوں اتحاد،حکومت سازی کے لیے عرب جماعتوں سے اتحاد کے لیے مجبور ہیں۔

علاوہ ازیں اگر عرب جماعت سے اتحاد کے علاوہ حکومت سازی کرنے کا ایک ہی طریقہ باقی بچتا ہے اور اس کا امکان بہرکیف رد نہیں کیا جا سکتا کہ نیتن یاہو اور گادی آئزنکوٹ آپس میں کوئی ایسا اتحادی فارمولا طے کر لیں کہ دونوں باری باری اقتدار میں آ سکیں البتہ اس کے لیے یہ اہم ہو گا کہ اقتدار پر پہلے کون براجمان ہوتا ہے۔

🎯 جنگ کا اصل ماسٹر پلان: ٹرمپ اور نیتن یاہو آخر چاہتے کیا ہیں؟
+
امریکہ اور اسرائیل کی اعلیٰ قیادت کے حالیہ بیانات اور عسکری چالوں سے یہ عیاں ہے کہ وہ ایران کے خلاف اپنے دیرینہ تزویراتی مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی اقدام اٹھانے پر تلے ہوئے ہیں۔
🤝

مذاکرات بمقابلہ دباؤ

صدر ٹرمپ ایک طرف سخت جنگ کی دھمکیاں دیتے ہیں اور دوسری طرف پس پردہ مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ تاہم، ایران ثالثوں کے دیے گئے سات نکاتی ایجنڈے پر بضض ہے اور اپنی جیتی ہوئی بازی مذاکرات کی میز پر کھونے کے لیے ہرگز تیار نہیں۔

⚖️

اسرائیلی سیاسی بحران

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو اکثریتی جماعت کے طور پر ابھرنے کے باوجود تنہا حکومت سازی سے قاصر ہیں۔ حریفوں کی مخالفت اور عرب جماعتوں کی متزلزل حیثیت نے صہیونی حکومت کو شدید سیاسی اکھاڑ پچھاڑ میں مبتلا کر رکھا ہے۔

اس تناظر میں عرب جماعت کو حاصل ہونے والی اہمیت بالکل صفر ہو جائے گی اور یہودی باہمی مشاورت سے اقتدار کو آپس میں ہی طے کر لیں گے۔

اس صورتحال سے بہرطور انکار نہیں کیاجا سکتا کہ سیاست اسی کا نام ہے اور ممکنہ طور پر صدر ٹرمپ کی جانب سے بھی اس صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ 

رہی بات امریکی انتخابات کی تو اس حوالے سے صدر ٹرمپ اپنے خدشات کا نہ صرف اظہار کر چکے ہیں بلکہ واضح بھی کر چکے ہیں کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ان کی جماعت کو ناکامی ہوتی ہےاور ڈیمو کریٹس اکثریت میں آ کر ان کے لئے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے پیدا کردہ مسائل پر ”مسٹر ویٹو“ کا بھرپور کردار ادا کریں گے اور کسی بھی طرح سرنڈر کرنے کے بجائے،کانگریس اور سینٹ کو زچ کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

اپنی اس کوشش میں یقینی طور پر فریقین بعد ازاں کسی نہ کسی سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے،جس کے نظائر امریکی نظام میں موجود ہیں۔ 

🛡️ ایران کی وہ جنگی طاقت جس نے امریکی سپر پاور کو مشکل میں ڈال دیا!
⚡
01

ڈرون شیلڈ اور مالی نقصان

ایران نے جدید الکترانک وارفیئر کے ذریعے امریکہ کے تقریباً 60 انتہائی مہنگے MQ-9 ڈرونز کو فضا میں فریکوئنسی ہیک کر کے تباہ کیا ہے، جس سے واشنگٹن کو شدید مالی و تکنیکی دھچکا لگا ہے۔

02

ٹیکنالوجی ریورس انجینئرنگ

رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکہ کے جدید ترین جاسوس ڈرون MQM-170 کو مکمل طور پر ہیک کر کے اپنی زمین پر بحفاظت اتار لیا ہے، جس سے ایرانی عسکری صلاحیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

03

فضائی و سمندری برتری

امریکہ اپنی تمام تر روایتی فضائی و بحری قوت کے باوجود ایران کی فضائی حدود کو نہیں توڑ سکا۔ بنکر بسٹر بم بھی زیر زمین جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔

میری ذاتی رائے تو یہی ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ناکامی کے بعد صدر ٹرمپ کو از خود مستعفی ہو جانا چاہئے کہ جمہوری اقدار کا تقاضہ یہی ہے مگر چونکہ امریکی نظام میں صدر ٹرمپ کا اپنا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے ہوتا ہے لہذا کانگریس یا سینیٹ میں اکثریت کھونے سے صدر ٹرمپ کی حیثیت نہ متاثرہوتی ہے اور نہ ہی اس پر کسی قسم کا اثر پڑتا ہے،اس لیے انہیں اپنی مدت صدارت جاری رکھنے کا پورا پورا حق حاصل ہے۔ 

یہ الگ بات ہے کہ ڈیمو کریٹس اکثریت حاصل کرنے کے بعد اور ٹرمپ کے مسٹر ویٹو کا کردار ادا کرنے پر، ٹرمپ کی خواہشات کے برعکس ان سے سمجھوتہ کرنے کی بجائے، ان کے مواخذے کی تحریک ایسے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سامنے لے کر آئیں کہ جس کا سامنا ٹرمپ کر ہی نہ سکیں اور ازخود ہی مستعفی ہوجائیں یا پھر مواخذے کی صورت گھر چلے جائیں، بہرحال اس میں وقت تو لگے گا کہ امریکہ میں ذاتی/سیاسی انتقام کی بجائے نظام کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔ 

دوسری طرف ٹرمپ اور نیتن یاہو مسلسل اور تواتر کے ساتھ ایک ہی راگ الاپتے نظر آتے ہیں کہ وہ کسی بھی صورت ایران کے معاملے میں سرخرو ہو کر نکلنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے وہ مسلسل کوششیں تو کررہے ہیں لیکن ایران کسی بھی طرح تاحال انکے قابو نہیں آرہا ہے بلکہ ان کوششوں میں ایک طرف امریکہ نے مشرق وسطی کے ممالک میں اپنے فوجی اڈوں کو تقریبا نہ صرف گنوا دیا ہے،اپنی ساکھ کو بھی ملیا میٹ کروا چکا ہے۔ 

⚠️ پاکستان سمیت خطے کے ممالک پر ممکنہ جوہری جنگ کے ہولناک اثرات!
▼

پاکستان کا پرچم پاکستان پر خطرات

اگر مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے براہِ راست تابکاری، ماحولیاتی اور معاشی اثرات جنوب مغربی ایشیا اور پاکستان تک محسوس کیے جائیں گے۔ خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کا پرچم خطے کے ممالک کی سلامتی

امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈوں کا تقريباً گنوانا اور خلیجی ریاستوں کا میدانِ جنگ بننا اس بات کا غماز ہے کہ پورا خطہ شدید اقتصادی اور سلامتی کے بحران کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

☢️ محدود جوہری ہتھیاروں کا خطرہ

صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات کہ امریکہ ایران کو دس منٹ میں تباہ کر سکتا ہے، اس بات کا اشارہ ہیں کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد محدود صلاحیت کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا جوجاری منصوبہ ہے، وہ پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئے گا۔

دہائیوں سے مشرق وسطی میں گاڑھے اپنے پنجے،بھی تڑوا بیٹھا ہے لیکن اس کے باوجود تاحال ایران کو زیر کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے کہ میدان جنگ میں امریکی شکست نوشتہ دیوا ر ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ کی کوشش ہے کہ کسی طرح ایران کو مذاکرات کی میز پر زیر کرلے جبکہ ایران میدان جنگ میں جیتی ہوئی بازی کو کسی بھی صورت مذاکرات کی میز پر کھونے کے لئے تیار نہیں۔ 

صدر ٹرمپ ایک طرف ایران کو سخت جنگ کی دھمکیاں دیتے ہیں تو دوسری طرف پس پردہ مذاکرات کو جاری بھی رکھنا چاہتے ہیں اور تیسر ی طرف ان مذاکرات کی آڑ میں ایک مرتبہ پھر ایران کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں۔ 

صدر ٹرمپ اپنی فیس سیونگ کی خاطر ایران پر دباؤ بڑھانے کے باوجود،ایران کو اپنی شرائط پر معاہدے کے لیے آمادہ نہیں کر پائے کہ ایران اپنے مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے کہ اگر امریکہ معاہدہ چاہتا ہے تو ثالثوں کے ذریعہ دئیے گئے سات نکاتی ایجنڈے کو تسلیم کرنے پر ہی مذاکرات ہوسکتے ہیں وگرنہ ایران کسی بھی قسم کی صورتحال کے لئے تیار ہے البتہ اگر اب جارحیت ہوئی تو ایران کسی ریڈ لائن کو خاطر میں نہیں لائے گا اور نہ ہی ایران کا جواب محدود ہو گا بلکہ ایران اپنی مرضی کے محاذ پر امریکہ کو جواب دے گا۔

صورتحال انتہائی گھمبیر دکھائی دیتی ہے اور روایتی جنگ میں امریکہ کامیاب ہوتا دکھائی نہیں دے رہا کہ ایران نے اپنی فضاؤں اور سمندروں کو امریکی فضائیہ اور بحریہ کا قبرستان بنا رکھا ہے،امریکی جنگی طیارے ہوں،ڈرونز ہوں یا ہیلی کاپٹرز،ایران کسی بھی حربے /فضائی ہتھیار کو کامیابی سے نشانہ بنا کر مار گراتا ہے۔ 

🌐 چین اور روس کب تک خاموش رہیں گے؟ عالمی طاقتوں کا اگلا امتحان!
▲

چین کا پرچم چین کا عزم اور موقف

خطے میں امریکی مداخلت اور مشرق وسطیٰ کی تباہی کے تناظر میں بیجنگ کی طرف سے خاموشی طویل نہیں رہ سکتی۔ توانائی کے بحران اور تجارتی سپلائی لائنز کو محفوظ بنانے کے لیے چین کو فعال سفارتی یا معاشی کردار ادا کرنا ہوگا۔

روس کا پرچم روس کی اسٹریٹجک پوزیشن

موسکو پہلے ہی مغربی طاقتوں کے ساتھ محاذ آرائی کی حالت میں ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ایران کی حمایت اور امریکی اثر و رسوخ کو کاؤন্টার کرنے کے لیے روس اس بحران کو اپنے حق میں استعمال کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔

الیکٹرانک وار فیئر کے اس دور میں سب سے بنیادی کامیابی کسی بھی آبجیکٹ کی فریکوئنسی پر قابو پانا ہے اور ایران نے امریکی فضائیہ کے سٹیلتھ طیاروں،مہنگے اور جدید ترین ڈرونز کو نہ صرف فضا میں فریکوئنسی کو ہیک کر کے،تباہ کیا ہے بلکہ جدید ترین ڈرون طیارے کو بحفاظت ایران میں اتار بھی لیاہے۔ 

امریکہ کے انتہائی جدید ڈرونز MQ9کی حالت یہ ہے کہ اب تک کی خبروں کے مطابق ایران نے 60کی تعداد میں MQ9ڈرونز تباہ کرکے امریکہ کو شدید ترین نقصان پہنچایا ہے،امریکہ کا یہ نقصان صرف مالی ہی نہیں ہے بلکہ خبریہ ہے کہ یہ امریکی ڈرونز،اپنے مقاصد بھی پورے نہیں کر پائے کہ جاسوسی کی غرض سے اپنے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو خاطر خواہ معلومات پہنچانے میں بھی ناکام رہے ہیں۔ 

اس پر طرہ یہ کہ ایران کی جانب سے یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے مزید جدید ترین ڈرون MQM 170مکمل طور پر ہیک کرکے،ایران میں بحفاظت اتار لئے ہیں اور توقع ہے کہ ایران ان ڈرون طیاروں کی ریورس انجینئرنگ کرکے،اپنی استعداد میں اضافہ کرے گا۔ 

اس صورتحال میں امریکہ جس نے ایران پر جارحیت کرتے وقت تین اہداف سامنے رکھے تھے،رجیم چینج،جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم کا حصول،اس میں تاحال امریکہ جزوی طور پر صرف پہلا ہدف حاصل کر پایا ہے کہ ایران کی صف اول کی قیادت کو شہید کر سکا ہے لیکن رجیم چینج کا خواب ادھورا ہے جبکہ جوھری پروگرام کے حوالے سے ایران عرصہ دراز سے سپریم لیڈر کے فتوی پر عمل پیرا ہے اور کہہ چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہی نہیں رکھتا،جبکہ افزودہ یورنیم کے حوالے سے ایران نے امریکہ کو دوٹوک جواب دے رکھا ہے کہ نہ تو ایران اپنا افزودہ یورنیم تلف کرے گا،نہ ہی امریکہ یا کسی اور کے حوالے کرے گا کہ یا خالصتا ایران کا اثاثہ ہے اور ایران اپنے اثاثے کو کسی بھی صورت کسی اور کے حوالے نہیں کرے گا۔

⏳ اب آگے کیا ہوگا؟ مذاکرات، نئی جنگ یا ایٹمی تباہی؟
+

🤝 مذاکرات کا تعطل

امریکہ پس پردہ دباؤ اور مذاکرات کی کوششیں جاری رکھے گا، لیکن ایران اپنے اصولی مؤقف اور سات نکاتی ایجنے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، جس سے سفارتی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

⚔️ شدید روایتی تصادم

قشم جزیرے اور کوہ کلنگ پر حملوں کا اعادہ بتاتا ہے کہ دونوں فریق عسکری محاذ آرائی میں مزید تیزی لا سکتے ہیں، جہاں ایران کا دفاعی نظام امریکی ڈرونز کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے۔

☢️ ایٹمی خطرات

اگر انتخابات کے نتائج یا سیاسی دباؤ کے تحت محدود جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تو خطہ ایک ان دیکھی اور همہ گیر تباہی کی طرف دھکیلا جا سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی ہوں گے۔

یہ تمام صورتحال امریکہ اور اسرائیل کے لیے کسی بھی طرح پسندیدہ دکھائی نہیں دیتیاور امریکہ و اسرائیل ہر صورت یہ چاہتے ہیں کہ ایران کو زیر کیا جائے،گذشتہ برس بھی امریکہ نے اپنی سی کوشش کی تھی کہ ایران کی جوہری تنصیبات،جو پہاڑوں میں زیر زمین ہیں،پر بنکر بسٹر بم مار کر ان کو تباہ کیا جائے اور اس کے ساتھ ہی ایرانی اثاثوں کو بھی ملیا میٹ کیا جا سکے لیکن ایران کی دوراندیشی کام آئی اورامریکہ باوجودیکہ بنکر بسٹر بم استعمال کرنے کے،ایران کے اثاثوں کو تباہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ 

اب بھی صورتحال یہی ہے کہ اپنی تمام تر روایتی جارحیت کے باوجود امریکہ ایران کو زیر کرنے میں ناکام رہا ہے اور تقریبا تمام امریکی میڈیا اس وقت ایک بات پر نہ صرف متفق دکھائی دیتا ہے بلکہ اس پرکھل کر بات کررہا ہے کہ وسط مدتی انتخاب کے بعد صدر ٹرمپ،ایران کے خلاف انتہائی قدم اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ دوسری طرف صدرٹرمپ کی جانب سے بھی یہ کہاجارہا ہے کہ وہ انسانی جانوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں بشرطیکہ ایران معاہدہ کرلے وگرنہ امریکہ ایران کو دس منٹ میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

✒
محمد مبشر انوار
دیگر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں
←

یہ بیان بذات خود اس امر کا اظہار ہے کہ صدر ٹرمپ بہرطور محدود صلاحیت کے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ کر چکے ہیں،جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ وسط مدتی انتخاب کے بعد ہو گا لیکن امریکہ اس کی ابتداء انتخابات کی رات ہی کر چکا ہے۔ 

یہ بیان بذات خود اس امر کا اظہار ہے کہ صدر ٹرمپ بہرطور محدود صلاحیت کے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ کر چکے ہیں،جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ وسط مدتی انتخاب کے بعد ہو گا لیکن امریکہ اس کی ابتداء انتخابات کی رات ہی کر چکا ہے۔ 

ادارتی نوٹ
▼
کالم میں اظہار کیے گئے خیالات اور آراء صرف کالم نگار کے ذاتی موقف کی عکاسی کرتے ہیں، جن سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔