سعودی عرب میں امدادات النجاح اکیڈمی کے زیرِ اہتمام بچوں کے فٹبال مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی غازی عبدالستار خان فائنل تک رسائی کی دوڑ میں شامل ہیں۔
سیمی فائنل مرحلے میں ان کا مقابلہ سمیر یاسر سے ہے۔
مقابلے میں غازی عبدالستار خان نمبر 8 جبکہ ان کے حریف سمیر یاسر نمبر 1 کے امیدوار ہیں۔ فائنل میں پہنچنے کے لیے سوشل میڈیا پر عوامی ووٹنگ اہم کردار ادا کرے گی۔
غازی عبدالستار خان کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سے بھرپور حمایت اور ووٹنگ کی اپیل کی گئی ہے۔
غازی کو ووٹ کیسے دیں؟
پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے درخواست ہے کہ وہ اکیڈمی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جا کر غازی عبدالستار خان کے حق میں ووٹ دیں۔
انسٹاگرام: اکیڈمی کی اسٹوری میں غازی عبدالستار کو ووٹ دیں۔
ٹک ٹاک: متعلقہ ویڈیو پر غازی کے حق میں ووٹ دیں۔
کمنٹس: ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں غازی عبدالستار خان کا نام لکھیں۔
@emdadat.alnajahac.ademy1 مين نجمك المفضل اللي هيوصل النهائي ؟ سمير ياسر #١ غازي عبدالستار #٨ ♬ original sound - beIN SPORTS
یاد رکھیں! تینوں جگہ غازی کی حمایت کرنا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے جا سکیں۔
پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ اس پیغام کو اپنے دوستوں، اہلِ خانہ اور سوشل میڈیا گروپس میں شیئر کریں تاکہ غازی عبدالستار خان کو زیادہ سے زیادہ حمایت مل سکے۔
غازی عبدالستار خان — امیدوار نمبر 8
آپ کا ایک ووٹ غازی کو فائنل تک پہنچانے میں مدد دے سکتا ہے!
غازی کو ووٹ دینے کے لیے کلک کریں:
انسٹا گرام
ٹک ٹاک
اور ساتھ میں ٹک ٹاک ویڈیو پر ’غازی‘ کمنٹ کردیں