اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

رمضان سے قبل عمرہ سیکیورٹی فورس کا اجلاس

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
امن عامہ کے سربراہ محمد بن عبدالله البسامي عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈرز کے اجلاس کی صدارت کی (فوٹو: واس)

محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبدالله البسامی کی صدرات میں مکہ مکرمہ میں عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈرز کا اجلاس ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس کے آغاز میں لیفٹیننٹ جنرل البسامی نے وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزيز بن سعود بن نايف بن عبد العزيز کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور اس امر پر زور دیا کہ اُن کی ہدایات کے مطابق زائرین حرم کے امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور زائرین کو تمام سہولتیں اور آسانیاں فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے۔

اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک اور انتظامی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، نیز اُن اقدامات پر غور کیا گیا جو معتمرین، نمازیوں اور زائرین کو اپنے مناسک اور عبادات امن و اطمینان کے ساتھ ادا کرنے کی سہولت فراہم کریں، خصوصاً اُن وسیع انتظامات اور سہولیات کی روشنی میں جو قیادت کی جانب سے زائرین کی راحت کے لیے مہیا کی گئی ہیں۔