ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں آج پیر کو تاریخ کی سب سے بڑی ٹرمینل منتقلی کا آغاز ہو رہا ہے، جو 25 فروری تک جاری رہے گی۔
اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی اور اندرونِ ملک پروازوں کے ٹرمینلز کے درمیان فاصلہ کم کرنا، مسافروں کے سفری تجربے کو بہتر بنانا اور آپریشنل کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹرمنل کی تبدیلی کے کار کے حوالے سے ٹرمینل آپریشنز کے جنرل منیجر انجینئر احمد ابراہیم الحارثی نے ایئرپورٹ کے ایکس پلیٹ فارم پر جاری کردہ ویڈیو میں وضاحت کی کہ یہ عمل دو بنیادی مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔
نہوں نے بتایا کہ پہلا مرحلہ 16 اور 17 فروری کو شروع ہوگا جس میں فلائی ناس اور فلائی اديل کی بین الاقوامی روانگی کی پروازیں انٹرنیشنل ٹرمینل نمبر 1 سے چلائی جائیں گی۔
جبکہ 17 فروری کو ٹرمینل نمبر (2) کو سعودی ایئرلائن اور فلائی رياض کی بین الاقوامی پروازوں کے لیے مختص کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 17 فروری سے قومی ایئرلائنز کی تمام بین الاقوامی پروازیں ٹرمینل نمبر 1 اور ٹرمینل نمبر 2 سے آپریٹ کی جائیں گی۔