اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مملکت کے بیشتر شہروں میں گرد وغبار، حد نگاہ متاثر

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مكہ مكرمہ اور جدہ گرد کے باعث حدِ نگاہ 3 سے 5 کلومیٹر تک متاثر ہو سکتی ہے (فوٹو: سبق)

محکمہ موسمیات نے مملکت کے مختلف علاقوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے گرد و غبار، معلق ذرات اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے، جن کے باعث حدِ نگاہ میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ محکمہ نے متاثرہ اوقات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ریاض ریجن

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ رياض ریجن میں الحریق، الخرج، الدلم، المزاحمیہ، حوطہ بنی تمیم، الدوادمی، الرین، القویعیہ اور عفیف شامل ہیں۔ 

یہاں گرد آلود فضا کے باعث حدِ نگاہ 3 سے 5 کلومیٹر تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ 

یہ صورتحال آج پیر کو صبح 9 بجے تک برقرار رہے گی۔

مکہ مکرمہ ریجن

مكہ مكرمہ شہر کے علاوہ جدہ میں بھی گرد کے باعث حدِ نگاہ 3 سے 5 کلومیٹر تک متاثر ہو سکتی ہے۔ 

یہ کیفیت صبح 9 بجے تک رہے گی۔

عسیر ریجن

عسير ریجن کے الامواہ، العرین، بیشہ، تثلیث اور طریب میں تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے باعث حدِ نگاہ 3 سے 5 کلومیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔ 

یہ انتباہ شام 6 بجے تک مؤثر رہے گا۔

مدینہ منورہ ریجن

مدینہ منورہ شہر کے لیے گرد آلود ہواؤں کا انتباہ جاری کیا گیا ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ 3 سے 5 کلومیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔ 

یہ صورتحال دوپہر 1 بجے تک متوقع ہے۔

مشرقی ریجن

مشرقی ریجن کے الجبیل، الخبر، الدمام، القطيف، رأس تنورہ، الاحساء، العديد اور بقیق میں گرد آلود ہواؤں کے باعث حدِ نگاہ 1 سے 3 کلومیٹر تک رہ جانے کا امکان ہے، جو تقریباً نہ ہونے کے برابر ہو سکتی ہے۔ 

یہ انتباہ شام 6 بجے تک مؤثر رہے گا۔

الجوف ریجن

الجوف ریجن کے دومة الجندل، سکاكا، القریات اور طبرجل میں تیز ہواؤں اور گرد کے باعث حدِ نگاہ 3 سے 5 کلومیٹر تک محدود ہو سکتی ہے۔ 

یہ صورتحال شام 6 بجے تک برقرار رہے گی۔

یہی صورتحال تبوک اور نجران میں بھی جہاں شام 6 بجے تک متعدد شہروں میں گرد رہے گی۔

محکمے نے شہریوں اور مقیم افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری ہونے والی تازہ ترین معلومات پر نظر رکھیں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں، خصوصاً کھلی شاہراہوں پر سفر کرنے والے ڈرائیورز اور دمہ یا سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد خصوصی احتیاط برتیں۔