سعودی ریلوے لائنز ’سار‘ کے ترجمان خالد الفرحان نے کہا ہے کہ حرمین ٹرین کی موجودہ سالانہ گنجائش 16 ملین مسافروں تک ہے،اور یہ تعداد 2031 کے آخر تک 30 ملین مسافروں تک بڑھ جائے گی۔
مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر توسیعی منصوبوں کے تحت اضافہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
الإخباريہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گنجائش میں اضافہ اسپین کی کمپنی تالگو سے 20 نئے ٹرینوں کی خریداری کے ذریعے ممکن ہوگا جس سے ٹرینوں کی کل تعداد 55 تک پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ حرمین ٹرین دنیا کی چھٹی سب سے تیز ترین ٹرین ہے اور یہ حرمین شریفین تک سب سے تیز رسائی فراہم کرتی ہے۔
اس کی خدمات کی مانگ افتتاح کے بعد سے بہت زیادہ ہے، جو زائرین
اور معتمرین کی خدمت میں اس کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔