اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

سپریم کورٹ کی ہدایت پر رمضان کا چاند آج دیکھا جائے گا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سپریم کورٹ نے ملک بھر کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ام القری کلینڈر کے مطابق منگل 29 شعبان 1447ھ جو کہ 17 فروری 2026ء کے موافق ہے ماہِ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ یہ اپیل اس بنیاد پر کی گئی ہے کہ بروز منگل 20 جنوری 2026ء یکم شعبان 1447ھ قرار پایا تھا۔

سپریم کورٹ نے اس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ جو شخص ہلال کو دیکھنے میں کامیاب ہو، خواہ ننگی آنکھ سے یا دُوربین کے ذریعے، وہ فوراً اپنے قریب ترین عدالت کو اطلاع دے تاکہ اس کی گواہی درج

 کی جا سکے یا قریبی مرکز سے رابطہ کرے تاکہ اسے نزدیک ترین عدالت تک پہنچنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

سپریم کورٹ نے مزید امید ظاہر کی کہ جو افراد رویتِ ہلال کی استطاعت رکھتے ہیں وہ اس معاملے میں دلچسپی لیں اور اس مقصد کے لیے مختلف علاقوں میں قائم کمیٹیوں میں شامل ہوں، اجر و ثواب کی نیت سے اس کارِ خیر میں حصہ ڈالیں کیونکہ اس میں نیکی اور تقویٰ پر باہمی تعاون اور تمام مسلمانوں کے لیے نفع کا پہلو موجود ہے۔