خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبد العزيز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے سربیا کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے سربیا کے صدر، حکومت و عوام کے لیے خوشحالی اور مسلسل ترقی و کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔