رياض سیزن نے اپنی سماجی ذمہ داری کے تحت اجتماعی شادی کی تقریب 2026 کا دوسرا ایڈیشن منعقد کیا ہے جو انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ کی سرپرستی میں منعقد ہوا ہے۔
اس سماجی اقدام کی کامیابی میں متعدد اسپانسر کمپنیوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق تقریب کی میزبانی محمد عبده ارينا تھیٹر میں ہوئی جہاں پروگرام کا آغاز دلہوں کے اہلِ خانہ کے استقبال سے ہوا جس کے بعد 500 دولہوں کی شاندار بارات نکالی گئی۔
تقریب میں متنوع تفریحی پروگرام پیش کئے گئے اور خوشی کا سماں دیکھنے کو ملا۔
اس موقع پر معاون اداروں اور اسپانسر کمپنیوں کی نمایاں شرکت رہی۔
اسپانسر اور معاون اداروں نے تقریب کے انعقاد اور مختلف سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ہر دولہا کو 10 ہزار ریال نقد رقم دی گئی علاوہ ازیں ارويا كروز کے ذریعے سمندری سفر کا تحفہ اور دیگر قیمتی تحائف بھی پیش کیے گئے۔
یہ اقدام سرکاری و نجی شعبوں کے باہمی تعاون کی عمدہ مثال ہے۔
اجتماعی شادی کا انعقاد رياض سیزن کی سماجی وابستگی اور نوجوانوں کی عملی معاونت کے عزم کا مظہر ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ازدواجی زندگی کے آغاز میں سہارا فراہم کرنا اور معاشرتی استحکام کو فروغ دینا ہے۔