مدینہ منورہ میں آج اتوار کو ’علیٰ خطاہ‘ (رسول اکرمﷺ کے نقش قدم پر) منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے جو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک ہجرتِ نبویﷺ کے سفر کی عکاسی کرنے والا سب سے بڑا سیاحتی، تاریخی اور روحانی تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ منصوبہ 470 کلومیٹر سے زائد طویل راستے پر مشتمل ہے، جس کے ذریعے ملک کے اندر اور باہر سے آنے والے زائرین ان مقامات پر چل سکیں گے جہاں ہجرت کے دوران نبی اکرمﷺ اور حضرت ابو بکر صدیقؓ نے قیام فرمایا تھا۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ آج مدینہ منورہ میں اس منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ منفرد تجربہ ہجرت کے تاریخی راستے اور اس کے اہم مراحل کو قدم بہ قدم پیش کرے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی تیاری کافی پہلے سے کی جا رہی
تھی، جس کا مقصد سعودی عرب کی قدیم تہذیبوں اور تاریخ کو اجاگر کرنا ہے۔
غداً حفل افتتاح على خطاه بالمدينة المنورة، تجربة تحاكي رحلة الهجرة النبوية من مكة إلى المدينة وتستعرض مسارها التاريخي ومحطاتها المفصلية خطوة بخطوة
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) February 14, 2026
Tomorrow marks the opening ceremony of Ala Khutah in Madinah, an immersive experience that recreates the Hijrah journey from Makkah… pic.twitter.com/vCoYzWiZ0x
یہ اقدام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی توجہ کا مظہر ہے۔
ان کی ہدایات کے مطابق تاریخی اور ورثے کے مقامات کو عالمی معیار کے مطابق تیار اور ترقی دی گئی ہے۔
من كل أرجاء العالم
— Ala Khutah - على خطاه (@Alakhutah) February 11, 2026
جاؤوا… تحملهم الأشواق قبل الخطى
توحدهم الرغبة في أن يعيشوا الأثر لا أن يسمعوه فقط .
وجوهٌ مختلفة، لكن الشعور واحد.
على مسار الهجرة تتلاقى القلوب بتجربة على خطاه التي تُعيد للرحلة معناها…
وأنتم، ما شعوركم لو كنتم على خطاه في الرحلة الّتي غيرت التاريخ؟
People… pic.twitter.com/d4o3aPoUj0
یہ منصوبہ وژن 2030 کے اہداف کے تحت ثقافتی و مذہبی سیاحت کے فروغ اور معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔