اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

وزیرِتجارت کی زیرِسرپرستی ’مکہ حلال فورم‘ کا آغاز، 5اہم سیشنز کا انعقاد

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)

مکہ مکرمہ میں وزیرِ تجارت ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی کی سرپرستی میں ’مکہ حلال فورم 2026‘ کے تیسرے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

مزید پڑھیں

فورم کا اہتمام ’منافع‘ انیشیٹیو کی جانب سے کیا گیا ہے، جو 14 تا 16 فروری مکہ چیمبر کے نمائش و کانفرنس مرکز میں جاری رہے گا۔ اس سال فورم کا عنوان ’حلال ایک پیشہ ور صنعت‘ منتخب کیا گیا ہے۔

فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کے سیکریٹری جنرل یوسف حسن خلاوی نے کہا کہ مکہ حلال فورم عالمی ’منافع‘ انیشیٹیو کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد مکہ 

مکرمہ اور مدینہ منورہ کو کاروبار، سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں عالمی سطح پر مرکزی حیثیت دینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال کا عنوان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حلال کو صرف مذہبی تقاضے کے طور پر نہیں بلکہ ایک مکمل اور منظم صنعت کے طور پر دیکھا جائے۔ اس میں معیارات، شفافیت، اچھی حکمرانی اور ادارہ جاتی اعتماد کو بنیادی اہمیت دی جا رہی ہے۔

makkah halal forum 2
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)

یوسف حسن خلاوی کا کہنا تھا کہ اس شعبے کا مستقبل پیشہ ورانہ نظم و نسق، بہتر انتظام، اسلامی مالیات اور مؤثر مارکیٹنگ سے وابستہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مکہ مکرمہ سے زیادہ موزوں جگہ کوئی اور نہیں جہاں حلال صنعت کے مستقبل پر عالمی رہنما جمع ہو کر بات کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مقصد کسی اور عالمی پلیٹ فارم سے مقابلہ نہیں بلکہ مکہ کی مذہبی اور علامتی اہمیت کو سامنے رکھنا ہے۔

makkah halal forum 3
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)

فورم کے پہلے دن اعلیٰ سطح کی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں 5 اہم نشستیں ہوئیں، جن میں عالمی سطح پر حلال برانڈ کی پوزیشن، سرمایہ کاری، اسلامی مالیات، اور اس شعبے کے معاشی ڈھانچے کی تعمیر جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ خصوصی ورکشاپس اور ایک بند کمرہ گول میز اجلاس بھی ہوا، جس میں برآمدات، درآمدات اور فرنچائز سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

makkah halal forum 4
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)

منتظمین کے مطابق مکہ حلال فورم 2026 ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو معیشت، ضوابط، ادارہ جاتی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کو یکجا کرتا ہے اور اس کا مقصد حلال صنعت میں سعودی عرب کے کردار کو مضبوط بنانا اور وژن 2030 کے اہداف کے مطابق اس شعبے کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔