وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو آج پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ مفادات سے متعلق اہم امور پر بھی غور کیا ۔