اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

رمضان قریب آتے ہی جازان کے بازاروں میں خریداری تیز ہوگئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
(فوٹو: اے آئی)

رمضان کا مہینہ جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے، جازان کے مختلف شہروں اور اضلاع کی منڈیوں میں خریداری کا رجحان تیز ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق اشیائے خورونوش، پھلوں، سبزیوں اور کھجور کی دکانوں پر خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جو کہ رمضان کے آغاز سے قبل کا ہر سال کا معمول ہے۔ یہ سرگرمیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ لوگ افطار اور سحری کے لیے اپنی تیاری پہلے سے شروع کر دیتے ہیں۔

ماہِ صیام کےدن قریب آنے کے ساتھ ساتھ جازان کے  بازاروں میں 

سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار دستیاب ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ چاول، آٹا، تیل اور دیگر ضروری اشیا بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں، جس سے صارفین کو اپنی ضرورت کی چیزیں آسانی سے مل رہی ہیں۔

jazan bazar 1
(فوٹو: واس)

یہاں رہنے والے شہری اور مقیم افراد روزانہ بازاروں اور مخصوص مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں تاکہ رمضان سے پہلے ضروری خریداری مکمل کر سکیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جازان شہر کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کے دوران دیکھا گیا کہ تازہ سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ وہ اشیا بھی نمایاں طور پر دستیاب ہیں جو رمضان کے دوران مقامی اور روایتی پکوانوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ جیسے جیسے رمضان قریب آ رہا ہے، ویسے ویسے دن بھر خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

jazan bazar 2
(فوٹو: واس)

خوراک کی دکانوں کے ساتھ ساتھ یہاں مکئی اور باجرے کے اناج فروخت کرنے والی دکانوں پر بھی خاصی چہل پہل ہے۔ یہ اناج جازان کے مشہور روایتی کھانوں ’مفالت‘ اور ’حنطہ‘ کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں، جو عام طور پر سحری میں دیسی گھی کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔

رمضان کے آغاز پر کھجور کی دکانوں پر بھی رش بڑھ جاتا ہے۔ خریدار خاص طور پر اعلیٰ معیار کی کھجور خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں جو قصیم، مدینہ منورہ، بیشہ اور الاحسا جیسے علاقوں سے آتی ہیں۔ کھجور افطار دسترخوان کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہے۔

jazan bazar 3
(فوٹو: واس)

اسی طرح قہوہ اور مصالحہ جات کی دکانوں پر بھی خریداروں کی آمد زیادہ ہو گئی ہے، کیونکہ یہ اشیا جازان کے روایتی پکوانوں میں اہم مقام رکھتی ہیں۔

اس کے علاوہ جازان سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کی کافی کی پیداوار کے لیے بھی مشہور ہے۔ علاقے میں تقریباً 2 ہزار فارم ہیں جن میں کم و بیش 10 لاکھ کافی کے درخت موجود ہیں اور سالانہ تقریباً 1300 ٹن کافی پیدا ہوتی ہے۔

jazan bazar 5
(فوٹو: اے آئی)

یہ تجارتی سرگرمیاں ظاہر کرتی ہیں کہ جازان کے لوگ رمضان کا استقبال بھرپور تیاری کے ساتھ کرتے ہیں، جہاں اشیا کی دستیابی، مقامی روایات اور صحت کے ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے بازاروں میں رونق بڑھ جاتی ہے۔