اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

عالمی دفاع نمائش میں وزارت داخلہ کی بھرپور شرکت، انسانی سلامتی کا عزم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

دارالحکومت ریاض (کے شمال میں ملھم) کے نمائشی اور کانفرنس مرکز میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش 2026ء کے تیسرے ایڈیشن میں وزارتِ داخلہ کی بھرپور شرکت کو مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی بڑی توجہ حاصل ہوئی۔

مزید پڑھیں

نمائش میں مختلف ممالک سے آئے زائرین نے وزارتِ داخلہ کے اسٹال کا دورہ کیا، جہاں انہیں بتایا گیا کہ قیادت کی مکمل سرپرستی سے سیکیورٹی نظام میں بڑی بہتری آئی ہے، جس سے مملکت نے عالمی سطح کے اعداد و شمار میں بہتر نتائج حاصل کیے ہیں اور یہاں رہنے والوں کے معیارِ زندگی میں اضافہ  ریکارڈ ہوا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے شرکا کو دکھایا کہ وہ وژن 2030 کے اہداف کے حصول 

میں کس طرح کردار ادا کر رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو سیکیورٹی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان ٹیکنالوجیز کی مدد سے فیلڈ آپریشنز، ہجوم کی نگرانی، سیکیورٹی تجزیہ اور ممکنہ خطرات کی پیشگی نشاندہی کی جاتی ہے۔ اس سے کام کی رفتار تیز ہوئی ہے اور ردعمل کا وقت کم ہوا ہے۔

defence expo 2 1
(فوٹو: واس)

اپنے پویلین میں وزارتِ داخلہ نے ’ یونیفائیڈ سیکیورٹی آپریشن سینٹرز 911‘ اور ’سیکیورٹی ایکوئپمنٹ‘جیسی اہم خدمات کا تعارف بھی کرایا۔ یہ اقدامات پروگرام وزارت کے پروگرام ’جودة الحياة‘ (معیارِ زندگی) کے تحت وژن 2030 کا حصہ ہیں۔

شرکا کو بتایا گیا کہ 911 مراکز کے ذریعے ایمرجنسی کالز اور شکایات کم وقت میں وصول کی جاتی ہیں اور متعلقہ اداروں تک فوری پہنچائی جاتی ہیں۔ اس سے شہریوں، مقیم افراد اور سیاحوں کو بہتر سروس ملتی ہے اور ان کا اعتماد بڑھتا ہے۔

defence expo 3 1
(فوٹو: واس)

وزارت نے ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی پیش کیا، جو تمام سیکیورٹی اداروں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ اس کے علاوہ کثیر المقاصد طیاروں کا نظام بھی دکھایا گیا، جو تلاش و بچاؤ، سرحدی نگرانی، خطرات کی نشاندہی، ماحول کے تحفظ اور بلند عمارتوں میں آگ بجھانے کے کام آتا ہے۔

ان تمام اقدامات کا مقصد جان و مال کا تحفظ اور تیز کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

نمائش میں بنائے گئے پویلین کا ڈیزائن ایسا تھا ، جس سے وزارت کا عزم، خدمات کا تسلسل اور ترقی کے سفر کا واضح اظہار ہو رہا تھا، جس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں روایتی نمائش کے بجائے عملی صلاحیتوں کو سادہ اور واضح انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

defence expo 4 1
(فوٹو: واس)

اس موقع پر ملٹری بینڈ، پبلک سیکیورٹی و ویمنز انسٹی ٹیوٹ کے سائلنٹ ڈرل یونٹ اور اسپیشل سیکیورٹی اینڈ پروٹیکشن فورسز کے ماؤنٹڈ یونٹس نے شرکا کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

نمائش میں وزارتِ داخلہ نے زائرین کو اپنی الیکٹرانک خدمات سے بھی آگاہ کیا تاکہ انہیں عملی سہولیات سے واقف کرایا جا سکے۔ نمائش میں وزارت کی شرکت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مملکت جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے عوام کی سلامتی اور بہتر معیارِ زندگی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔