سعودی وزارتِ داخلہ نے ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی مشترکہ مہم کے دوران 20 ہزار 029 افراد گرفتار کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 5 فروری سے 11 فروری 2026 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کل گرفتار شدگان میں سے12875اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
4778 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے
جبکہ 3376 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
مذکورہ عرصے کے دوران 2307 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
ان میں سے 47 فیصد یمنی، 52 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔
اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 57 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 29 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔