وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے کنگ سلمان حفظ قرآن وتلاوت و تفسير کے مسابقہ میں شریک مرد و خواتین امیدواروں کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ فراہم کئے ہیں۔
مسابقے میں 129 امیدوار 6 مختلف شعبوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ روبوٹ مقابلے سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرتے ہیں، جن میں امیدواروں کی تعداد، انعامات کی مالیت جو 70 لاکھ ریال تک ہے اور مقابلے کے شعبے شامل ہیں، نیز یہ معلومات براہِ راست واٹس ایپ کے ذریعے بھی ارسال کی جاتی ہیں۔
روبوٹس 95 سے زائد عالمی زبانوں میں گفتگو کی صلاحیت رکھتے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ مقابلے کے فائنل مرحلے کا آغاز گزشتہ روز ہو چکا ہے اور جج حضرات امیدواروں کی تلاوت سن رہے ہیں، جبکہ یہ مرحلہ رواں ماہ کی 29 تاریخ تک جاری رہے گا۔