سعودی کابینہ سے منظور شدہ نظامِ حقوقِ مصنف کے تحت مصنف کے مالی حقوق اس کی پوری زندگی اور وفات کے بعد مزید 50 سال تک محفوظ رہیں گے جبکہ اخلاقی حقوق دائمی، ناقابلِ تنسیخ اور ناقابلِ انتقال ہوں گے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق نظام میں مصنف، فنکاران، اداکار، صوتی ریکارڈنگ کے پروڈیوسرز اور نشریاتی اداروں کو حقوق کا حامل قرار دیا گیا ہے۔
کتب، خطبات، ڈرامے، موسیقی، مصوری، فوٹوگرافی، انجینئرنگ ڈیزائن، کمپیوٹر پروگرام اور دیگر تخلیقی کام تحفظ کے دائرے میں شامل ہیں۔
خیالات، قوانین اور سرکاری دستاویزات بذاتِ خود تحفظ میں شامل نہیں تاہم ان کی منفرد ترتیب قابلِ تحفظ ہو سکتی ہے۔
خلاف ورزی کی صورت میں ایک سال تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانہ، یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں، جبکہ دوبارہ جرم پر سزا دگنی ہوگی۔