محکمہ موسمیات نے آج ہفتہ کے موسمی حالات سے متعلق اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ تیز اور گرد و غبار اٹھانے والی ہواؤں کا سلسلہ تبوک، الجوف، شمالی حدود، حائل، القصیم، ریاض اور مشرقی ریجنوں کے بعض حصوں میں جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور دھند بننے کا بھی امکان ہے۔
بحیرۂ احمر میں سطحی ہوائیں شمال مشرقی سے جنوب مشرقی سمت چلیں گی، جو دوپہر کے وقت جنوب مغربی اور پھر شمال مغربی رخ اختیار کر لیں گی۔
بحیرۂ احمر میں لہروں کی بلندی شمالی اور وسطی حصوں میں نصف میٹر سے ایک میٹر تک، جبکہ جنوبی حصے میں نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی اور باب المندب کی سمت دو میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔
خلیج عربی کے سمندر میں لہروں کی بلندی شمالی اور وسطی حصوں میں ایک سے دو میٹر، جبکہ جنوبی حصے میں نصف میٹر سے ایک میٹر تک رہے گی۔