سعودی صنعتی شہروں اور ٹیکنالوجی زونز کی اتھارٹی ’مدن‘ نے عسکری صنعتوں کی مقامی سطح پر تیاری (لوکلائزیشن) کے لیے نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
مجموعی سرمایہ کاری 4.26 ارب ریال سے زائد اور رقبہ 40 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ شراکت داریاں مدن کے اس کردار کی عکاسی کرتی ہیں جس کے تحت وہ عسکری صنعتوں کے شعبے کو با اختیار بنا رہی ہے تاکہ وژن 2030 کے اہداف کے مطابق فوجی اخراجات کا 50 فیصد سے زیادہ مقامی سطح پر منتقل کیا جا سکے۔
اس مقصد کے لیے ایک جدید صنعتی ماحول کی تشکیل پر توجہ دی جا رہی ہے جو علم کی منتقلی اور مقامی مواد کے فروغ میں معاون ہو۔
نمائش کے دوران سعودی عسکری صنعت کمپنی ’سامی‘ کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدہ بھی کیا گیا جس کی سرمایہ کاری 4 ارب ریال تک ہے اور رقبہ 40 لاکھ مربع میٹر سے زائد ہوگا جو صنعتی شہروں کے اندر سب سے بڑے دفاعی منصوبوں میں شمار ہوگا۔
اسی طرح ’مدن‘ نے حائل میں بيٹا کمپنی کے ساتھ 71 ملین ریال کی سرمایہ کاری سے ڈرون طیاروں کی تیاری کا معاہدہ کیا ہے جبکہ قصیم میں 70 ملین ریال کی سرمایہ کاری سے فضائی اور خلائی صنعتوں کی ترقی کے لیے معاہدہ کیا ہے۔