اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے آرامکو اور مائیکروسافٹ درمیان مفاہمت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
صنعتی شعبے میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدام ہے (فوٹو: سبق)

سعودی آرامكو نے مايكروسوفت کے ساتھ غیر پابند مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ 

اس کا مقصد آرامکو کو ایسی ڈیجیٹل پہل کاریوں کی تلاش میں مدد دینا ہے جو صنعتی شعبے میں مصنوعی ذہانت کو تیزی سے اپنانے، ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور مملکت میں افرادی قوت کی مہارتوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق ان اقدامات کا ہدف، مائیکروسافٹ کی معاونت سے آرامکو سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کو ممکن بنانا ہے۔

مائیکروسافٹ کے ساتھ طویل المدتی تعاون کے تناظر میں، آرامکو مصنوعی ذہانت سے تقویت یافتہ صنعتی حلوں کی  رینج کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

ان کا مقصد آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا، عالمی مسابقت کو فروغ دینا اور توانائی و صنعتی نظاموں کے لیے ٹیکنالوجی سے تقویت یافتہ نئے ماڈلز تشکیل دینا ہے۔

آرامکو کے ایگزیکٹو نائب صدر برائے ٹیکنالوجی و اختراع، احمد الخویطر نے کہا ہے کہ آرامکو توانائی کے شعبے میں محفوظ، ذہین اور باہمی تعاون پر مبنی ڈیجیٹل ماحول کی تشکیل کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کرنا چاہتی ہے۔ 

مائیکروسافٹ کے ساتھ شراکت کے ذریعے ہمارا ہدف جدید ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کے حلوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے تاکہ کارکردگی اور اختراع میں معیاری پیش رفت حاصل کی جا سکے، جبکہ اعلیٰ ترین سکیورٹی اور گورننس معیارات کو برقرار رکھا جائے۔