اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

شہزادہ فیصل بن فرحان سے یوکرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ملاقات میونخ سکیورٹی کانفرنس 2026 کے موقع پر ہوئی (فوٹو: واس)

وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے یوکرین کے وزیرِ خارجہ اندری سِبیہا نے ملاقات کی ہے۔ 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات میونخ سکیورٹی کانفرنس 2026 کے موقع پر ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔