وزیر صنعت و معدنی وسائل انجینئر بندر بن ابراہیم الخریّف نے بیلجیم کے دار الحکومت برسلز میں کثیر الجہتی اجلاس منعقد کیا ہے جس میں بیلجیم کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ محنت، معیشت اور زراعت ڈیوڈ کلارینوال اور وزیر برائے متوسط طبقہ، خود روزگار افراد اور چھوٹے و درمیانے درجے کے ادارے، ایلیونور سیمونیہ نے شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات ان کے سرکاری دورۂ مملکت بیلجیم کے دوران منعقد ہوئی جس میں صنعت اور مائننگ کے شعبوں میں اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
اجلاس میں اس امر پر بھی گفتگو ہوئی کہ کس طرح چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو قومی صنعتی حکمتِ عملی اور مملکت میں مائننگ
و معدنی صنعتوں کی جامع حکمتِ عملی کے تحت دستیاب معیاری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنایا جائے تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ ملے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو تقویت حاصل ہو۔
یہ اجلاس وزیرِ صنعت و معدنی وسائل کے سرکاری دورۂ بیلجیم کے پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد صنعت اور مائننگ کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنا اور ترجیحی صنعتی شعبوں، خصوصاً ادویہ سازی اور طبی صنعتوں میں مشترکہ مواقع تلاش کرنا ہے۔