وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ عالمی نظام اب درست طریقے سے کام نہیں کر رہا۔
انہوں نے آج جمعہ کو میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ایک نشست میں کہا ہے کہ یورپ پرانے عالمی نظام کا سب سے بڑا حامی تھا۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگ نے ’پرانے عالمی نظام‘ کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات کا دروازہ کھول دیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا کے ممالک اب ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ صاف گو ہو گئے ہیں۔”
شہزادہ فیصل بن فرحان نے مغربی کنارے اور غزہ کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کے استحکام کے بغیر مغربی کنارہ اور غزہ کا اتحاد ممکن نہیں۔