اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

حرمین میں زائرین کی سہولت کے لیے ٹیمیں متحرک، فیلڈ آپریشنز تیز

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)

امورِ حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد النبوی) کی نگہداشت کے لیے جنرل اتھارٹی نے اپنے فیلڈ آپریشنز مزید تیز کردیے ہیں تاکہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیے محفوظ اور پرسکون عبادت کا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں

اتھارٹی حکام کے مطابق ایک مکمل آپریشنل نظام کے تحت مختلف شعبے بیک وقت کاموں میں مصروف ہیں۔

خدمات کے سلسلے میں حرم میں آنے والے زائرین کی رہنمائی اور ان کے داخلے کو منظم کرنے کے لیے مخصوص راستوں پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسجد الحرام کے صحنوں اور راہ داریوں میں اعلیٰ معیار کے عود اور بخور (خوشبو) کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ 

روحانی ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

harmain services 2
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)

اسی طرح حفاظتی اقدامات کے تحت زائرین کے سامان کی جانچ بھی کی جا رہی ہے تاکہ کسی ممنوع چیز کو اندر لانے سے روکا جا سکے اور حرم میں نقل و حرکت متاثر نہ ہو۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اجتماعی سلامتی کے لیے ضروری ہیں۔

دوسری جانب کولنگ سسٹم اور پنکھوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جا رہی ہے تاکہ رش کے اوقات اور گرمی کے دنوں میں بھی ٹھنڈک کا نظام مؤثر رہے۔ اسی طرح آب زمزم کے کولرز کو مسلسل صاف اور جراثیم سے پاک کیا جا رہا ہے تاکہ پانی ہر وقت صاف اور محفوظ رہے۔

harmain services 3
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)

صفائی کے حوالے سے صفا تا مروہ فرش، وہیل چیئر کے راستوں اور دیگر مقامات کی مسلسل صفائی کی جا رہی ہے، جبکہ قالینوں کی دھلائی اور جراثیم کش ادویہ کا اسپرے بھی باقاعدہ شیڈول کے مطابق کیا جا رہا ہے تاکہ بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کے باوجود صفائی کا معیار برقرار رہے۔

اتھارٹی نے بزرگ افراد اور خصوصی ضروریات رکھنے والے افراد کی خدمت کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کر رکھی ہیں، جو رہنمائی، نقل و حرکت میں مدد اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کرتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات ضیوف الرحمن (اللہ کے مہمانوں) کو بہتر اور منظم خدمات فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہیں۔

harmain services 4
(فوٹو: سبق ویب سائٹ)