اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

حرمین شریفین میں شعبان کا آخری جمعہ، ہزاروں نمازیوں کی شرکت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف میں شعبان کے آخری جمعہ کا خطبہ اور نماز ادا کی گئی جس میں ہزاروں نمازیوں نے شرکت کی اور امت کے لیے خیر و بھلائی دعا کی ہے۔

مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ اور نماز کی امامت شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے کی جبکہ مسجد نبوی میں شیخ ڈاکٹر عبد المحسن القاسم نے کی ہے۔

مزید پڑھیں

مسجد الحرام میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر ماهر بن حمد المعيقلی نے مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ تقویٰ دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سب سے افضل مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا اور روزے فرض کئے گئے تاکہ انسان تقویٰ حاصل کرے۔ 

روزہ اخلاص، نفس کی تربیت اور گناہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ یہ مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، اس لیے اسے توبہ، قرآن کی تلاوت، نیکی اور حسنِ اخلاق کے ساتھ گزارنا چاہئے۔

56456456 1
فائل فوٹو: واس

دوسری طرف مسجد نبوی میں شیخ ڈاکٹر عبد المحسن القاسم نے خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے ارکان نماز، زکوٰۃ، روزہ اور حج، ایمان کی بنیاد ہیں۔ 

انہوں نے رمضان کو عبادت، دعا، صدقہ اور قیام اللیل کا عظیم موقع قرار دیا اور تاکید کی کہ روزہ صرف بھوک پیاس کا نام نہیں بلکہ دل اور زبان کی اصلاح بھی ضروری ہے۔ 

انہوں نے شبِ قدر کی تلاش اور سچی توبہ کی ترغیب دیتے ہوئے رمضان کو اللہ سے قرب حاصل کرنے کا سنہری موقع قرار دیا۔