اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مکہ کے بالائی علاقوں میں دھند، تبوک اور الجوف میں گرد

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
جازان، عسير اور الباحہ کے بھی بعض علاقوں میں دھند چھا سکتی ہے (فوٹو: سبق)

محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کے موسم سے متعلق اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ تیز ہوائیں، جو گرد و غبار اٹھائیں گی تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجن کے بعض علاقوں کو متاثر کریں گی۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے یہ بھی توقع ظاہر کی ہے کہ مکہ مکرمہ، جازان، عسير اور الباحہ کے بعض حصوں میں دھند چھا سکتی ہے، اسی طرح مشرقی ریجن کے کچھ علاقوں میں بھی دھند متوقع ہے۔

بحیرۂ احمر میں ہواؤں کی رفتار شمالی اور شمال مغربی رہے گی، جو شمالی اور وسطی حصوں میں 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

دوپہر کے بعد شمالی حصے میں ہوائیں جنوب مشرقی سے مشرقی رخ اختیار کریں گی جن کی رفتار 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ جنوبی حصے میں ہوائیں جنوب مشرقی سے جنوبی سمت میں 15 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

آبنائے باب المندب کی سمت ہوا کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بحیرۂ احمر میں لہروں کی اونچائی شمالی اور وسطی حصوں میں نصف میٹر سے ایک میٹر تک جبکہ جنوبی حصے میں نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی اور بعض اوقات دو میٹر سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔