اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

نئے پبلک پراسیکیوٹر ڈاکٹر خالد الیوسف کون ہیں؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
انہیں وسیع عدالتی تجربہ حاصل ہے، محکمہ دار رسی میں کئی قانونی کمیٹیوں میں حصہ لیا ( فوٹو: اخبار 24)

خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کر کے ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف کو پبلک پراسیکیوٹر کے منصب پر تعینات کیا ہے۔

یہ قدم عدالتی اہلکاروں کی علمی و عملی مہارت پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر الیوسف اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے 1421ھ/1422ھ میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے شریعت میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، پھر اعلیٰ قضا سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، جس میں انہیں اعلیٰ گریڈ کے ساتھ کا اعزاز ملا۔ 

ان کی تحقیق قانون اور انتظامی عدلیہ کے شعبے میں تھی۔

بعد ازاں انہوں نے اعلیٰ قضا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

 انہیں محکمہ داد رسی میں جج مقرر کیا گیا اور وہ مختلف عدالتی شعبوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، نیز کئی عدالتی حلقوں کی صدارت بھی کرچکے ہیں۔

انہوں نے متعدد انتظامی و فنی عہدوں پر کام کیا، کمیٹیوں کی صدارت اور رکنیت کی، اور عدالتی فیصلوں کی اشاعت و الیکٹرانک آرکائیونگ کے منصوبوں کی نگرانی کی۔ 

علمی میدان میں بھی وہ تربیتی پروگرامز میں حصہ لیتے ہیں اور قانونی تدریس کرتے ہیں، ملک اور بیرون ملک مختلف سیمینارز اور دوروں میں شریک رہتے ہیں۔