اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

وزارتِ تجارت کی رمضان سے قبل مدینہ منورہ کے بازاروں میں نگرانی تیز

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
(فوٹو: اے آئی)

وزارتِ تجارت نے مدینہ منورہ میں رمضان المبارک سے قبل بازاروں، گوداموں اور تجارتی مراکز میں نگرانی مزید تیز کر دی ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدامات رمضان کے لیے بنائی گئی پیشگی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں تاکہ ضروری اشیائے خورونوش کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رہے۔

وزارت کے مقامی دفتر کے مطابق یہ مہم خاص طور پر ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب عمرہ سیزن شروع ہو چکا ہے اور زائرین کی بڑی تعداد مدینہ منورہ پہنچ رہی ہے۔ 

نگرانی کے دوران مختلف اداروں کے تعاون سے اشیا کی دستیابی، معیار اور صارفین کے تحفظ سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کو چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ جعلی یا غیر معیاری اشیا کی روک تھام پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

saudi ministry of commerce and industry 2
(تصویر: سبق ویب سائٹ)

مارکیٹوں کے دوروں کے دوران دکانوں میں قیمتوں کے ٹیگز اور کیش کاؤنٹر پر درج قیمتوں سے ان کی مطابقت کو جانچا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ غیر مجاز رعایتوں اور مشکوک پروموشنز کی نگرانی کے ساتھ ساتھ بنیادی غذائی اشیا کے ذخیرے اور معیار کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

نگرانی کا دائرہ سونے اور قیمتی پتھروں کی دکانوں، پیٹرول پمپس کے سروس سینٹرز، گاڑیوں کے ٹائروں اور آئل کی دکانوں تک بھی وسیع کیا گیا ہے ، جبکہ مدینہ منورہ آنے والی شاہراہوں پر واقع پیٹرول اسٹیشنوں اور سروس مراکز کی بھی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ فروخت کے قوانین پر عمل ہو۔

saudi ministry of commerce and industry 3 scaled
(تصویر: وزارت تجارت ایکس اکاؤنٹ)

وزارت نے بیکریوں اور رمضان کی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹریوں کے بھی خصوصی دورے کیے ہیں، جہاں وزن اور قیمتوں کی پابندی چیک کی گئی ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانوں اور سزاؤں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بنیادی اشیا کا ذخیرہ مقدار اور معیار دونوں لحاظ سے کافی ہے اور رمضان کے دوران متوقع طلب پوری کی جا سکے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق نگرانی ٹیموں نے 10,523 فیلڈ وزٹ کیے، 3,241 شکایات پر کارروائی کی اور 499 فوری خلاف ورزیاں درج کیں۔ وزارت کے مطابق مارکیٹ میں اشیا کی فراہمی اور سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔

وزارتِ تجارت نے شہریوں اور زائرین سے کہا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع ’بلاغ تجاری‘ ایپ، ہیلپ لائن نمبر 1900 یا وزارت کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے دیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

saudi ministry of commerce and industry 1
(تصویر: وزارت تجارت ایکس اکاؤنٹ)