اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

شاہ سلمان رائل ریزرو: مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی قدرتی پناہ گاہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
(فوٹو: واس)

شاہ سلمان رائل ریزرو میں حیاتیاتی تنوع کی بھرپور جھلک دیکھی جا رہی ہے، جہاں 550 سے زائد جنگلی اور چراگاہی پودوں کی اقسام پائی جاتی ہیں، جبکہ 350 سے زیادہ اقسام کے جنگلی جانور، جن میں ممالیہ، رینگنے والے اور دیگر جانور شامل ہیں، جو قدرتی ماحول میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق ریزرو میں اب تک 1245 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو دوبارہ آباد کیا جا چکا ہے، جبکہ مختلف انواع کے 120 سے زائد بچوں کی پیدائش بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جانوروں کے ان بچوں میں عربی غزال (ہرن)، عربی بھیڑیا، سرخ لومڑی، آئی بیکس، جنگلی خرگوش، سرخاب، بھورے اور دیگر گدھ سمیت کئی اقسام شامل ہیں، جو اس محفوظ علاقے کو ایک منفرد قدرتی منظر کے 

طور پر پیش کرتے ہیں اور یہاں کے حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ سلمان رائل ریزرو اتھارٹی ایک واضح وژن کے تحت کام کر رہی ہے، جس کا مقصد اس علاقے کو ماحول دوست سیاحت کا نمایاں مرکز بنانا ہے، تاکہ قدرتی اور ثقافتی ورثے کا تحفظ کرتے ہوئے سماجی اور معاشی ترقی کو بھی فروغ دیا جا سکے۔

علاوہ ازیں اتھارٹی مقامی کمیونٹی میں ماحولیاتی آگاہی بڑھانے، قدرتی مساکن کی بحالی اور انسانی و قدرتی خطرات کو کم کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

130,700 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی یہ محفوظ پناہ گاہ مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑی ریزرو سمجھی جاتی ہے، جو خطے میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار ماحولیاتی نظام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔