محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی چھوڑتے وقت حفاظتی اقدامات میں غفلت نہ برتی جائے۔
گاڑی کو کھلا اور اسٹارٹ حالت میں چھوڑ دینا ٹریفک خلاف ورزی شمار ہوگا جس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ اس خلاف ورزی پر 100 سے 150 ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔
مزید تاکید کی گئی کہ ڈرائیور حضرات گاڑی سے اترنے سے پہلے انجن بند کرنے اور گاڑی کو لاک کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ املاک کی حفاظت ہو سکے اور چوری یا حادثات جیسے ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔