سلطنتِ عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ بدھ 18 فروری 2026ء ماہِ شعبان کا آخری دن ہوگا جبکہ جمعرات 19 فروری 2026ء یکم رمضان المبارک ہوگی۔
یہ اعلان آج جمعرات کو جاری کیے گئے سرکاری بیان میں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ فلکیاتی حساب کے مطابق منگل 29 شعبان 1447ھ، بمطابق 17 فروری 2026ء کو چاند عمان کے تمام صوبوں میں سورج غروب ہونے سے پہلے یا اسی وقت غروب ہو جائے گا جس کے باعث اس روز ہلال کی رویت ناممکن ہوگی۔
کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ جب فلکیاتی حقائق واضح طور پر رویت کے ناممکن ہونے کی تصدیق کریں تو ان کے خلاف موصول ہونے والی
شہادتوں کو قبول نہ کرنے کا جو اصول رائج ہے، اسی کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ بدھ 18 فروری 2026ء شعبان کا اختتامی دن ہوگا اور جمعرات 19 فروری 2026ء یکم رمضان المبارک 1447ھ قرار پائے گی۔