اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی قیادت کی طرف سے کینیڈا میں ہلاکتوں پر افسوس

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق)

خادم الحرمين الشريفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے کینیڈا میں اسکول میں فائرنگ کے باعث ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے کینیڈا کی گورنر جنرل میری مے سائمن کے نام تعزیت اور ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔

سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں مغربی کینیڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات و زخمیوں کی اطلاع ملی۔ 

ہم اس گھناؤنے مجرمانہ فعل کی مذمت کرتے ہیں۔

ہم آپ سے، متوفین کے اہلِ خانہ اور دوست ملک کینیڈا کے عوام سے دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔