اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

ریاض سیزن : وزٹروں کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن میں زائرین کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ یہ نئی کامیابی ہے جو اس سیزن میں جاری غیر معمولی سرگرمی اور جوش و خروش کی عکاسی کرتی ہے اور اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ریاض سیزن خطے اور دنیا کے بڑے تفریحی سیزنز میں سے ایک بن چکا ہے۔

ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ یہ تعداد اس بات کی عکاس ہے کہ ریاض سیزن کس قدر متنوع تجربات پیش کرتا ہے، تفریحی مواد کا معیار کتنا بلند ہے اور ریاض میں اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کتنی صلاحیت ہے۔ 

یہ ایک ہمہ جہت تجربہ ہے جو تفریح، فنون، موسیقی کے کنسرٹس، تھیٹر اور عالمی معیار کے تجربات کو یکجا کرتا ہے۔

ریاض سیزن کے مرکزی مقامات پر بڑی تعداد میں عوام کی آمد دیکھی گئی جن میں سرفہرست ’بولیوارڈ ورلڈ‘ رہ، جہاں زائرین کو ایک ہی مقام پر مختلف ممالک اور ثقافتوں کا عالمی تجربہ فراہم کیا گیا۔ 

اس کے علاوہ ’بولیوارڈ سٹی‘ میں بڑی تقریبات، فنی و تھیٹر شوز اور موسیقی کے کنسرٹس کا انعقاد کیا گیا۔