اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن میں والدین کانفرنس

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن ’PISJ-ES‘ حی الرحاب میں پرنسپل، اسکول مینجمنٹ کمیٹی اور والدین کے مابین ایک مؤثر اور بامقصد کانفرنس محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہال میں منعقد کی گئی جس کا مقصد اسکول انتظامیہ اور والدین کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

مزید پڑھیں

اجلاس میں اسکول کی اسٹریٹجک سمت، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی جبکہ بعد ازاں والدین کو تعمیری تجاویز پیش کرنے اور کھلے تبادلۂ خیال کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔

والدین اور ایس ایم سی اراکین کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے انتظامیہ نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کا مسلسل تعاون PISJ-ES کی ترقی اور تعلیمی معیار کو بلند رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ 

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ باہمی اشتراک سے مضبوط اور مربوط تعلیمی ماحول تشکیل دیا جائے گا۔

WhatsApp Image 2026 02 11 at 9.04.27 PM

اس موقع پر والدین نے اسکول مینجمنٹ کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ آئندہ پرنسپل، ایس ایم سی اور والدین کی مشترکہ کانفرنس جمعہ کے روز منعقد کی جائے تاکہ ہفتہ کی چھٹی ہونے کے باعث زیادہ سے زیادہ والدین شرکت کر سکیں کیونکہ ہفتہ کے دن روزگار کی مصروفیات کے باعث کئی والدین کانفرنس میں شریک نہیں ہو پاتے۔

آخر میں والدین نے اسکول مینجمنٹ کمیٹی اور اسکول پرنسپل کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی کوششوں سے یہ اہم کانفرنس منعقد ہوئی۔