سعودی عرب کی وزارتِ ثقافت اور برطانیہ کی وزارتِ ثقافت، میڈیا و اسپورٹس نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ سال 2029 کو سعودی، برطانوی ثقافتی سال قرار دیا جائے گا۔
یہ اعلان برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ولیم، پرنس آف ویلز کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اعلان دونوں ملکوں کے درمیان ایک صدی سے زائد عرصے پر محیط مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو وقت کے ساتھ کثیر الجہتی بین الاقوامی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں جو ثقافت، تعلیم اور جدت سمیت مختلف شعبے شامل ہیں جو مشترکہ اقدار اور طویل المدتی اسٹریٹجک تعاون کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
حالیہ برسوں میں سعودی، برطانوی ثقافتی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات کا ایک اہم محور بن چکا ہے۔
اس کے تحت ورثے کے تحفظ، بصری فنون، فنونِ طعام، تعمیرات اور اعلیٰ تعلیم جیسے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
یہ بڑھتا ہوا ثقافتی تبادلہ 2029 کے سعودی، برطانوی ثقافتی سال کے انعقاد کی مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے، جو پورا سال جاری رہے گا۔
اس کے ذریعے تخلیقی مکالمے اور مشترکہ ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کیا جائے گا تاکہ آئندہ نسلیں بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔
سعودی، برطانوی ثقافتی سال 2029 دونوں دوست ممالک کے ثقافتی تعلقات میں ایک معیاری اضافہ ثابت ہوگا جو وژن 2030 کے اہداف اور برطانیہ کی جانب سے جدت اور ثقافتی تخلیق کے فروغ کے عزم کے عین مطابق ہے۔