وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ آج بدھ کو ایتھوپیا کے سرکاری دورے پر دار الحکومت ادیس ابابا پہنچ گئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وہ ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم ڈاکٹر آبی احمد علی سے ملاقات کریں گے۔
خطے کی تازہ صورتِ حال اور علاقائی امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔