اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ارامکو؛ مقامی مواد کا ہدف 70 فیصد حاصل، 2030ء تک 75 فیصد نیا ہدف

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی)

سعودی ارامکو نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سپلائی چین لوکلائزیشن (مقامی مواد بڑھانے کے پروگرام) ’اکتفا‘ نے 70 فیصد لوکل کنٹینٹ کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ کمپنی نے اس کامیابی کے بعد اب 2030ء تک اپنی خریداری میں مقامی مواد کا تناسب بڑھا کر 75 فیصد تک لے جانے کا نیا ہدف مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ارامکو کے مطابق ’اکتفا‘ پروگرام کے آغاز سے اب تک اس نے سعودی معیشت میں 280 ارب امریکی ڈالر سے زائد کا حصہ ڈالا ہے، جس سے صنعتی ترقی، معیشت کے فروغ اور طویل مدتی مالی استحکام کو تقویت ملی ہے۔

اسی طرح مقامی سطح پر اشیا اور خدمات کی تیاری سے ارامکو کی سپلائی چین زیادہ مضبوط اور قابلِ اعتماد بنی ہے، جبکہ عالمی سطح پر 

لاگت میں اضافے کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے، خاص طور پر مشکل معاشی ادوار میں۔

ارامکو کے صدر اور سی ای او انجینئر امین بن حسن الناصر نے کہا ہے کہ ’اکتفا‘ پروگرام نے کمپنی اور ملکی معیشت دونوں میں نمایاں اور مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔ یہ کامیابی صنعتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہونے کے ساتھ ساتھ سعودی وژن کے مطابق مقامی صنعتی نظام کو مضبوط بنانے کی سمت بڑا قدم ہے۔

saudi aramco 3
کے صدر اور سی ای او انجینئر امین بن حسن الناصر (فوٹو: ایکس)

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے توانائی کے شعبے کو سہارا، اقتصادی ترقی کو فروغ ملا اور قومی افرادی قوت کے لیے ہزاروں معیاری ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔

امین الناصر نے مزید کہا کہ سپلائی چین کو مقامی بنانے سے کاروباری تسلسل بہتر ہوا اور بیرونی چیلنجز کے اثرات کم ہوئے، جبکہ 10 سال کے دوران اس پروگرام نے مسلسل اضافی معاشی فائدہ پہنچایا ہے۔

انہوں نے پروگرام سے وابستہ سابق اور موجودہ ملازمین اور عالمی شراکت داروں کا شکریہ بھی ادا کیا، ساتھ ہی مشرقی ریجن کے گورنر، وزیر توانائی اور وزیر صنعت و معدنی وسائل کا خصوصی طور پر ذکر کیا جن کی سرپرستی اور تعاون سے یہ پروگرام کامیاب ہوا۔

saudi aramco 1
(فوٹو: ارامکو)

واضح رہے کہ گزشتہ 10 برس میں ’اکتفا‘ پروگرام نے ارامکو کے منصوبوں پر ہونے والے اخراجات کو مقامی معاشی ترقی میں بدل دیا ہے۔ اس کے تحت 12 بڑے شعبوں میں 200 سے زیادہ مقامی پیداوار کے مواقع سامنے آئے ہیں، جن کی سالانہ مارکیٹ ویلیو 28 ارب ڈالر ہے۔

ان مواقع کے نتیجے میں 35 ممالک سے 350 سے زیادہ سرمایہ کاری منصوبے سعودی عرب میں قائم ہوئے، جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر ہے اور اب تک 47 اسٹریٹیجک مصنوعات پہلی بار مملکت میں تیار کی جا چکی ہیں۔

پروگرام کے ذریعے اب تک 2 لاکھ سے زائد براہِ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہو چکی ہیں، جس سے مقامی صنعت اور قومی افرادی قوت کو مضبوط بنیاد ملی ہے۔

مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ’اکتفا‘ پروگرام نے 2025ء کے دوران دنیا بھر میں 8 علاقائی سپلائر فورمز منعقد کیے، جو ہر 2 سال بعد ہونے والے مرکزی فورم کے علاوہ تھے۔ ان تقریبات کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو سعودی عرب میں مقامی پیداوار کے مواقع سے جوڑا گیا۔

saudi aramco 2
(فوٹو: انٹرنیٹ)