اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

رمضان کا چاند بدھ کو نظر آئے گا یا جمعرات کو، بڑی الجھن دُور ہوگئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
(فوٹو: اے آئی)

ماہرِ فلکیات ماجد ممدوح الرخیص نے رمضان 1447ھ کے آغاز سے متعلق جاری بحث پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف میں دو آرا سامنے آئی ہیں، جن میں ایک گروہ فلکی حساب کو بنیاد بناتا ہے جبکہ دوسرا چاند کی آنکھ سے رویت کو شرط قرار دیتا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد ممدوح الرخیص نے بتایا کہ جو ماہرین فلکی حسابات پر انحصار کرتے ہیں، اُن کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز بدھ 18 فروری 2026 کی رات سے ہوگا، جبکہ وہ علما اور ماہرین جو بصری رویت یا مقررہ ذرائع سے چاند دیکھنے کو ضروری سمجھتے ہیں، ان کے نزدیک رمضان کا آغاز جمعرات 19 فروری 2026 کی رات سے ہوگا۔

ماجد الرخیص کے مطابق رمضان کا چاند منگل 17 فروری 2026 کو مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اسی روز مکہ مکرمہ میں سورج غروب ہونے کے وقت چاند بھی تقریباً اسی وقت افق سے غائب ہو جائے گا، جس سے رویت کے امکانات نہایت کم ہو جاتے ہیں۔

majid mamdooh alrakhees
ماہر فلکیات ماجد ممدوح الرخیص (فوٹو: سبق ویب سائٹ)

انہوں نے مزید کہا کہ سائنسی اعتبار سے چاند کو حتیٰ کہ شمالی اور جنوبی امریکا کے مغربی علاقوں، جو بحرِ اوقیانوس کی سمت واقع ہیں، وہاں سے بھی دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ چاند سورج سے تقریباً 3 منٹ پہلے ہی غروب ہو جائے گا، جس کی وجہ سے اس کا مشاہدہ ممکن نہیں رہتا۔

ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ غالب امکان یہی ہے کہ شعبان کے 30 دن پورے کیے جائیں گے اور اگر 19 فروری 2026 کو تمام اسلامی ممالک میں روزوں کا آغاز نہ بھی ہو تو کم از کم ان میں سے بیشتر اسی روز سے رمضان کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہر حال حتمی علم اللہ کے پاس ہے۔

ramadan moon sighting 3
(فوٹو: انٹرنیٹ)