عرب ٹریول مارکیٹ 2026 کی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ جی سی سی ممالک کے سیاح، خصوصاً سعودی سیاح، ایشیا میں سب سے زیادہ خرچ کرنے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔
ہر سفر پر ان کا خرچ عالمی اوسط کے تقریباً 11 گنا کے برابر ہے جو سعودی مارکیٹ کو تھائی لینڈ اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے اہم سیاحتی منبع کے طور پر اجاگر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں خلیجی سیاحوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور 2025 میں جی سی سی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ زیادہ فضائی رابطے، متنوع سیاحتی مصنوعات اور مسابقتی قیمتیں ہیں۔
ڈائریکٹر مڈل ایسٹ عرب ٹریول مارکیٹ دانیل کورٹس نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ سب سے زیادہ مقبول منزل ہے، اور ایشیا، پیسیفک خطہ
مشرق وسطیٰ کے بیرونی سفر میں سب سے بڑی حصہ داری رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 2030 تک 10 ملین راتوں سے زائد اضافی سیاحتی قیام متوقع ہے جیسا کہ عرب ٹریول مارکیٹ کی ٹریول ٹرینڈ رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا 2025 میں تھائی لینڈ متحدہ عرب امارات اور جی سی سی ممالک کے لیے اہم بین الاقوامی سیاحتی منزل ہے، جس میں سالانہ 12 فیصد اضافہ ہوا۔
توقع ہے کہ 2025-2030 کے دوران تھائی لینڈ بیرونی سیاحتی قیام میں دوسرا سب سے بڑا حصہ، 33 فیصد، حاصل کرے گا۔