سعودی عرب میں ہوٹل سیکٹر کے پوائنٹس آف سیل پر یکم سے 7 فروری 2026 کے دوران 392.3 ملین ریال (تقریباً 39.23 کروڑ ریال) کا خرچ ریکارڈ کیا گیا
روزانہ اوسط تقریباً 55 ملین ریال (5.5 کروڑ ریال) رہا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں جس میں ظاہر کیا کہ سیاحتی رہائش کے شعبے میں سرگرمی جاری ہے، ساتھ ہی مختلف شعبوں میں صارفین کے اخراجات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
اسی ہفتے کے دوران صارفین نے پوائنٹس آف سیل کے ذریعے مجموعی طور پر تقریباً 16.11 ارب ریال (تقریباً 1611 کروڑ ریال) خرچ کیے جو
تقریباً 256.15 ملین لین دین کے ذریعے ہوئے۔
اس دوران لین دین کی مالیت میں 0.7 فیصد اور تعداد میں 2.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
خوراک و مشروبات کا شعبہ سب سے زیادہ خرچ کے لحاظ سے سرِ فہرست رہا، جس میں 2.7 ارب ریال کی خریداری ہوئی، اس کے بعد ریستوران اور کیفے سیکٹر میں تقریباً 1.8 ارب ریال کا خرچ ریکارڈ کیا گیا۔