خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے ایران کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود بزشکیان کو تہنیتی پیغام ارسال کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے نے اپنے پیغام میں صدر ڈاکٹر مسعود بزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور برادر عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ہے۔