اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ٹریفک حادثات سے اموات میں 60 فیصد کمی ہوگئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
دائمی امراض سے اموات میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فوٹو: اخبار 24)

وزیرِ صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز پر صحت کے نظام کی عملی منتقلی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے، جس کے تحت تین صحت کلسٹرز وزارتِ صحت سے ہیلتھ ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ 

یہ کل صحت کلسٹرز کا تقریباً 15 فیصد بنتے ہیں اور اس عمل میں 62 ہزار سے زائد ملازمین شریک ہیں۔ 

یہ اقدام ادارہ جاتی خودمختاری کو مضبوط بنانے، کارکردگی بہتر کرنے اور صحت خدمات کے معیار کو بلند کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق سعودی ماڈل آف ہیلتھ کیئر فورم میں شرکت کے دوران وزیر صحت نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں تبدیلی کے نتیجے میں نمایاں مثبت اشاریے سامنے آئے ہیں۔ 

دائمی امراض سے اموات میں 40 فیصد، ٹریفک حادثات سے اموات میں 60 فیصد، متعدی امراض سے اموات میں 50 فیصد جبکہ دیگر زخموں سے ہونے والی اموات میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اوسط متوقع عمر 79.7 سال تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت شہریوں کی بیماری میں گزرنے والی اوسط عمر میں 3 سال کی کمی لانے میں کامیاب رہی ہے۔ 

یہ کامیابیاں اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہیں اور اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ صحت کا تبدیلی پروگرام مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور آئندہ بھی شہریوں کے لیے طویل اور بہتر معیارِ زندگی کے حصول کی کوششیں جاری رہیں گی۔