خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ملک بھر میں نماز استسقا پرھنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین سمیت ملک کی مساجد میں کل جمعرات کو نماز استسقا پڑھی جائے گی۔
مزید پڑھیں
ایوان شاہی نے کہا ہے کہ سنت نبوی کی پیروی کرتے ہوئے باران رحمت کے نزول کے لیے لوگ صدقات خیرات اور توبہ و استغفار کریں۔
ایوان شاہی نے عوام سے کثرتِ توبہ و استغفار، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف رجوع، اس کے بندوں کے ساتھ حسنِ سلوک اور نوافل عبادات جیسے صدقات، نمازوں اور اذکار کی کثرت کی تلقین کی ہے۔
نیز اللہ کے بندوں کے لیے آسانی پیدا کرنے اور ان کی پریشانیوں کو دور
کرنے کی ترغیب دی گئی ہے، اس امید کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ملک اور عوام پر کشادگی فرمائے اور ان کے لیے وہ امور آسان کرے جن کی وہ آرزو رکھتے ہیں۔
ایوان شاہی نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ہر صاحبِ استطاعت شخص نمازِ استسقاء کی ادائیگی کا اہتمام کرے، رسول اللہﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اور اللہ جلّ وعلا کے حضور اپنی محتاجی و عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے اور دعا میں الحاح کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی کثرتِ دعا اور اس میں اصرار کو پسند فرماتا ہے۔